پاک فوج کے میجر کا انسانیت دوست اقدام، زندہ درگور کی گئی بچی کو گود لے کر مثال قائم کردی
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
نوشہرہ(نیوز ڈیسک)پاک فوج کے آفیسر میجر وقاص نے نوشہرہ میں زندہ دفنائی گئی لاوارث بچی کو گود لے کر انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کردی ہے۔ پاک فوج کے جوان نہ صرف دفاع وطن کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں بلکہ انسانی ہمدردی کے جذبے سے بھی سرشار ہیں۔7 فروری 2025 کو نوشہرہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک شیر خوار بچی کو زندہ دفن کرنے کی کوشش کی گئی۔
ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچی کو بچا کر مقامی ہسپتال منتقل کیا، جہاں اسے طبی امداد فراہم کی گئی۔بعد ازاں، میجر وقاص نے قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد سول کورٹ کے ذریعے بچی کو گود لے لیا۔ اس انسان دوست اقدام کو سوشل میڈیا اور مقامی پشتو چینلز پر زبردست پذیرائی ملی، جبکہ عوام نے بھی میجر وقاص کے جذبۂ ہمدردی کو بھرپور سراہا۔پاک فوج نے ہمیشہ ہر شعبے میں اپنی برتری ثابت کی ہے، اور انسانی ہمدردی کے میدان میں بھی اس کی خدمات اپنی مثال آپ ہیں۔
بچی زندہ دفنانے کی کوشش ناکام
گزشتہ روز ریسکیو اداروں نے نوشہرہ کے قبرستان سے زندہ نومولود بچی دفنانے کی کوشش ناکام بنائی جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی۔ذرائع کے مطابق نوشہرہ میں نامعلوم افراد نے دور جاہلیت کی یاد تازہ کردی، نومولود بچی کو زندہ دفنانے پر قبرستان میں فاتحہ خوانی کیلئے آئے افراد نے ریسکیو ٹیم کو اطلاع دے دی جس کے بعد ریسکیو 1122 نے فوری کارروائی کرکے بچی کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیا۔ذرائع نے بتایا کہ نومولود بچی کو کسی نے کپڑے میں لپیٹ کر مٹی میں دبا دیا تھا۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص جب بچی کے اوپر ڈالا گیا کپڑا اسے مردہ سمجھ کر ہٹاتا ہے تو بچی بازو ذرا سا اٹھاتی ہے۔
لاہور میں نومولود بچے پر تشددکرنے والی گھریلو ملزمہ گرفتار،ریسکو ٹیم کے مطابق کنٹرول روم کو اطلاع ملنے پر فوری طور پر ریسکو 1122 نے بچی کو ہسپتال پہنچایا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ نومولود کی ابتدائی طبی امداد اور قانونی کارروائی کے بعد بچی ایک سرکاری اہلکار نے گود لے لی۔نوشہرہ کے قبرستان سے ملنے والی نومولود بچی کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
سہ افریقی سیریز کا افتتاحی میچ آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: نومولود بچی پاک فوج بچی کو گود لے
پڑھیں:
پاکستان اورچین کے درمیان سٹریٹجک تعلقات باہمی اعتماد، غیرمتزلزل حمایت اور مشترکہ عزم کی مثال ہیں،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) آرمی چیف فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہےکہ پاکستان اورچین کے درمیان سٹریٹجک تعلقات باہمی اعتماد، غیرمتزلزل حمایت اور مشترکہ عزم کی مثال ہیں،ان کی پائیدار شراکت علاقائی استحکام کو فروغ دینے اور مشترکہ سٹریٹجک مفادات کے تحفظ میں کلیدی کردار ادا کرتی رہے گی۔جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)سے جاری بیان کے مطابق چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے قیام کی 98ویں سالگرہ جی ایچ کیو میں منائی گئی۔پاکستان میں عوامی جمہوریہ چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں ڈیفنس اتاشی میجر جنرل وانگ ژونگ ، چینی سفارتخانے کے حکام اور پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے سینئر عسکری افسران نے بھی شرکت کی۔(جاری ہے)
آرمی چیف، فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے چینی مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور پی ایل اے کو اس کی 98ویں سالگرہ پر مبارکباد دی۔
انہوں نے چین کے دفاع، سلامتی اور قوم کی تعمیر میں پی ایل اے کے کلیدی کردار کی تعریف کی۔ آرمی چیف نے پاکستان-چین تعلقات کی مضبوطی اور سٹریٹجک اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات منفرد،سدا بہار اور بدلتے ہوئے علاقائی و عالمی چیلنجز کے باوجود غیرمعمولی طور پر مستحکم ہیں۔ فیلڈ مارشل نے کہا کہ پاکستان اورچین کے درمیان سٹریٹجک تعلقات باہمی اعتماد، غیرمتزلزل حمایت اور مشترکہ عزم کی مثال ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ بدلتی ہوئی سٹرٹیجک حرکیات کے باوجود دونوں ممالک کی دوستی مستحکم اور ناقابلِ شکست رہی ہے۔ اپنے خطاب کے اختتام پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستانی فوج اور پی ایل اے سچے بھائیوں کی طرح ہیں۔ ان کی پائیدار شراکت علاقائی استحکام کو فروغ دینے اور مشترکہ سٹریٹجک مفادات کے تحفظ میں کلیدی کردار ادا کرتی رہے گی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر نے پی ایل اے کی 98ویں سالگرہ منانے کے لئے تقریب کی میزبانی پر آرمی چیف کا مخلصانہ شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی مسلح افواج کے مستحکم کردار کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ چین کی سٹریٹجک شراکت کے لئے غیرمتزلزل حمایت اور عزم کا اعادہ کیا۔