تھر ڈیزرٹ ٹرین سفاری کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
سندھ حکومت کی جانب سے تھر ڈیزرٹ ٹرین سفاری کا آغاز کردیا گیا۔
پہلی ٹرین کینٹ اسٹیشن سے تھرپارکر کے لیے روانہ ہوئی۔ صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ نے تھرڈیزرٹ سفاری ٹرین کا افتتاح کیا اور ٹرین میں سوار ہو کر روانہ ہوئے۔ تھر ڈیزرٹ سفاری ٹرین کے مسافروں میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔
ٹرین حیدرآباد میرپورخاص چھور سے پرچی جی ویری پہنچے گی۔ ٹرین کے مسافر مختلف اسٹیشنز پر سیاحتی و ثقافتی ورثوں سے لطف انداز ہوں گے۔ مسافروں تھرپارکرکے خوبصورت صحرااورسرحد کے نزدیک بھی سیر کریں گے۔ پہلی تھر ڈزرٹ سفاری ٹرین کے مسافر آج رات پرچی جی ویری ریزارٹ پر قیام کریں گے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پشاور: جعلی ویزے پر البانیہ جانے والے دو مسافر زیر حراست، نشاندہی پر تین ایجنٹس گرفتار
پشاور:ایف آئی اے امیگریشن نے پشاور ایئرپورٹ پر جعلی ویزے پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنادی اور دو مسافروں کی نشاندہی پر 3 ایجنٹس کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق عادل رضا اور مشرف محمود نامی مسافر فلائٹ نمبر FZ376 کے ذریعے البانیہ جا رہے تھے، مسافروں کی جانب سے پیش کئے گئے البانیہ کے ورک ویزے جعلی نکلے، مسافروں کی نشاندہی پر ائرپورٹ سے 3 ایجنٹوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا جن میں غلام دستگیر، محمد ریاض اور توقیر احمد شامل ہیں۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ایجنٹوں کا تعلق ناروال اور میرپور آزاد کشمیر سے ہے، گرفتار ایجنٹوں کو مزید تفتیش کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل پشاور کے حوالے کردیا گیا۔