8 فروری کو 2018 کا چوری شدہ مینڈیٹ عوام کو واپس ملا، مریم اورنگزیب
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
لاہور:
پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 8 فروری کے انتخابات سے متعلق عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم چوری شدہ مینڈیٹ عوام کو واپس مل گیا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران مریم اورنگزیب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کیلئے آج یوم سیاہ ہوگا لیکن سارا پاکستان آج جشن اور یومِ تعمیر و ترقی منایا جا رہا ہے۔ 2018 میں آر ٹی ایس سسٹم بند کر کے مینڈیٹ چوری کیا گیا، جبکہ 8 فروری 2024 کو عوام کو ان کا حق واپس ملا۔ گزشتہ چار سال میں کرپشن کے ریکارڈ قائم کیے گئے، جس کے باعث ملک معاشی بحران اور مہنگائی کی لپیٹ میں آ گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی دور میں کرپشن کے باعث ملک اندھیروں میں چلا گیا، ترقی کرتی معیشت کو آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا گیا، مہنگائی عروج پر تھی اور عوام ریلیف سے محروم تھے۔ لیکن وزیرِاعظم شہباز شریف کی قیادت میں معیشت کو مستحکم کیا گیا اور مہنگائی 38 فیصد سے کم ہو کر 4 فیصد پر آ گئی۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے خارجہ پالیسی کو نقصان پہنچایا اور دوست ممالک کو ناراض کیا، تاہم ن لیگ حکومت کی کوششوں سے دوبارہ عالمی تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں۔ آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی کر کے ملک کو دیوالیہ کرنے کی کوشش کی گئی، لیکن آج اسٹاک مارکیٹ 100,000 پوائنٹس سے تجاوز کر چکی ہے اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، جس کا کریڈٹ شہباز شریف اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے۔
قبل ازیں اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے بھٹوں کو مسمار کیا جا رہا ہے اور جدید ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ ماحول کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مریم اورنگزیب عوام کو
پڑھیں:
شہری غیر منقولہ جائیداد ٹیکس ترمیمی بل پنجاب اسمبلی سے کثرت رائے منظور
لاہور:شہری غیر منقولہ جائیداد ٹیکس ایکٹ 1958 میں وسل بلوور سے متعلق بڑی ترمیم کرکے بل 2025 پنجاب اسمبلی سے کثرتِ رائے سے منظور کر لیا گیا۔
ترمیمی بل کے تحت پراپرٹی ٹیکس چوری کی اطلاع دینے والے شہریوں کو انعام دیا جائے گا، پراپرٹی ٹیکس چوری کی کھوج لگانے پر ایکسائز افسر کو بھی کارگردگی کی بنیاد پر انعامی رقم ملے گی۔
ٹیکس چوری، بدعنوانی یا کرپشن کی اطلاع دینے والا شخص ’’وسل بلوور‘‘ کہلائے گا۔ وسل بلوور کی فراہم کردہ معلومات پر ٹیکس یا جرمانہ وصول ہونے کی صورت میں اسے انعام دیا جائے گا اور انعامی رقم ٹیکس چوری کے مقدمے میں لگنے والے جرمانے سے ادا کی جائے گی۔
ناقابلِ بھروسہ، پبلک ریکارڈ میں موجود یا پہلے سے معلوم اطلاع پر انعام نہیں دیا جائے گا۔ انعام اسی صورت دیا جائے گا جب معلومات سے ٹیکس یا جرمانہ وصول ہو۔
بعد از، حکومت پنجاب وسل بلوور کے لیے انعامی اسکیم کی ترتیب دے گی، کلیکٹر ٹیکس چوری یا چھپانے کی صورت میں متعلقہ ذمہ دار افسر کا تعین کرے گا۔ حکومت افسران کے انعام کے لیے انفرادی یا اجتماعی کارکردگی کی بنیاد پر طریقہ کار طے کرے گی۔
ترمیمی بل کا مقصد شفافیت، احتساب اور شہری شمولیت کو فروغ دینا ہے۔ بل کے تحت ٹیکس رپورٹنگ، جانچ اور وصولی کا عمل مزید مؤثر بنایا گیا ہے۔
بل میں ترامیم کی حتمی منظوری گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان دیں گے۔