یوم سیاہ منانے والی جماعت کے اعمال بھی سیاہ ہیں، عظمی بخاری
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
لاہور:
وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ یوم سیاہ منانے والی جماعت کے اعمال بھی سیاہ ہیں، قذافی اسٹیڈیم میں افتتاح پر لوگ خوش ہیں کہ ہمارے بچوں کو پیٹرول بم نہیں اور جیلیں نہیں چاہیئں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آٹھ فروری کی اہمیت سیاسی تاریخ اور عوامی دلوں و دماغ میں زیادہ ہے کیونکہ اسے ملکی تعمیر و ترقی سے جوڑا جا رہا ہے، کبھی عدالتوں پر حملہ تو کبھی نو مئی تو کبھی دھمکیاں و دنگا و فساد تو آئی ایم ایف کو خطوط لکھوائے جا رہے تھے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آٹھ فروری کے دن کے سبب ملک کو تعمیر و ترقی دی پاکستان کو ڈیفالٹ سے نجات ملی، مریم نواز کی حکومت نے پنجاب کی عوام کو ذہنی سکون خوشحالی مفت ادویات اپنی چھت اپنا گھر گھروں سے کوڑا کرکٹ ختم کرکے تجاوزات ختم کرکے صاف ستھرا ماحول دیا، پنجاب کے بچوں کو لیپ ٹاپس ملے عوام کیلئے نئے ہسپتال و سڑکیں ملیں ، چون ارب روپے کا بجلی ریلیف دیا، دھی رانی پروگرام شروع کئے اقلیت کارڈ ، شرمنگ فارمنگ عوام کو دی گئی مگر ایک ایسی جماعت ہے جس کو ساری زندگی رونا ہے اس کے ساتھ پاکستان کو بھی رونے پر مجبور کرتے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یوم سیاہ منانے والی جماعت کے اعمال بھی سیاہ ہیں، بانی پی ٹی آئی نے کمیٹی بنائی ہے تاکہ کرپشن کا خاتمہ ہو لیکن کرپشن ہورہی ہے، قذافی اسٹیڈیم میں افتتاح پر لوگ خوش تھے ہمارے بچوں کو پیٹرول بم نہیں نہ ہی جیلیں چاہیئں، پاکستان میں چیمپئننز ٹرافی ہورہی ہے دو بڑی ٹیمیں پاکستان آگئی ہیں دوبارہ میدان سجیں گے۔
انہوں ںے کہا کہ پی ٹی آئی والے ہر وقت یوم سیاہ مناتے ہیں، کل ہارس اینڈ کیٹل شو میں مریم نواز افتتاح کریں گی، یوم انتشار و یوم سیاہ اس لیے منایا جا رہا ہے کیونکہ کارکردگی نہیں ہے، صوابی میں جلسہ رکھا ہے جس کیلئے سرکاری وسائل کا استعمال کرکے اور کھلم کھلا پیسہ استعمال ہوگا، تقریر کوئی مثبت ہو کے پی عوام کو منصوبے ہی بتا دیں۔
انہوں نے کہا کہ گنڈاپور کو چیلنج کرتی ہوں کے پی کےلئے کیا کیا ہے؟ اسکولز اسپتال کالجز کی حالت کیا ہے؟ انہیں ٹیکس کا پیسہ تقریروں میں لٹانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی نے کال دی تو لاہور کے کسی حلقہ میں بتائیں کتنے لوگ نکلے؟
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پنجاب میں عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں،جماعت اسلامی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-05-20
لاہور( نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے جماعت اسلامی قصور کے رہنما مجاہد حسین کے جواں سالہ بیٹے معیز حسین کی پیشہ ور مجروموں کے دو گرہوں کے درمیان ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں ہلاکت پر اپنا شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ، قانو ن نافذ کرنے والے ادارے، سی سی ڈی عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہو چکے ہیں۔ عوام کا کوئی پرسان حال نہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور آئی جی پنجاب اس واقعے کا فی الفور نوٹس لے کر ذمہ داران کو انصاف کے کہٹرے میں لائیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور سمیت پورے صوبے میں جرائم پیشہ عناصر دندناتے پھرتے ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔ لاقانونیت کی انتہا ہو چکی ہے۔جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا قانون رائج ہے۔پنجاب کے مختلف اضلاع بالخصوص لاہور میں جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتیں خاص طور پر اغوا برائے تاوان، کمسن بچوں کے بداخلاقی کے دوران قتل اور غیر ملکیوں سے ڈکیتی جیسی سنگین وارداتوں میں اضافہ، حکومت پنجاب اور پولیس دونوں کی کارگردگی پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔معاشرے میں امن و امان برقرار رکھنا پولیس کے بنیادی فرائض میں شامل ہے لیکن ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پولیس افسران اپنی ذمہ داری سے غفلت کے مرتکب ہورہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آئے روز پوش اور گنجان آباد محلوں اہم تجارتی مراکز میں ڈاکہ زنی دن دیہاڑے گن پوائنٹ پر لوٹ مار وہیکل تھفٹ کی دلیرانہ وارداتوں نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔جب خوشحالی ہوتی ہے تو جرائم بھی کم ہوتے ہیں۔ جن ممالک یا معاشروں میں غربت، افلاس، ناخواندگی، بے ہنگم آبادی اور لاشعوری مجبوریاں ہوں گی وہاں جرائم کو مستقل قابو نہیں کیا جا سکتا۔