ویب ڈیسک : سندھ  کے گورنر کامران ٹیسوری نے رمضان المبارک میں قرعہ اندازی کے ذریعے پلاٹ، موبائل فونز اور موٹر سائیکلز دینے کا اعلان کیا ہے۔

کامران ٹیسوری نے گورنر ہاؤس میں ہونے والی پریس کانفرنس میں عوام کو  رمضان المبارک میں قرعہ اندازی کے ذریعے پلاٹ، موبائل فونز اور موٹر سائیکلز دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو برس سے عوام کی آمد جاری ہے اور ہرسال اس میں اضافہ ہورہاہے۔ یہاں ہزاروں طلبہ آئی ٹی کے کورسز کررہے ہیں، 56لاکھ لوگ گورنر ہاؤس آ چکے ہیں، ہم یہاں جوبھی کرتے ہیں میڈیاکےذریعے عوام کوآگاہی دیتے ہیں۔

مذاکرات سے انکار؛ ہماری سلامتی کو خطرے میں ڈالا تو امریکہ کی سیکورٹی کو خطرہ ہوگا؛ ایران کا دو ٹوک موقف

سندھ کے گورنر نے کہا کہ ماہ رمضان کی آمد آمد ہے، اس بار ماہ مبارک اتحاد رمضان کےنام سے منایاجائے گا جب کہ  مختلف ممالک سے کئی قاری اور نعت خواں بھی تشریف لائیں گے،  بچوں کے پہلے روزے بھی کھلوائے جائیں گے۔ اس کے علاوہ شہدا کی فیملیز کو بلایا جائے ، جن سے پوچھیں گے کہ شہدا اپنی زندگی میں رمضان کیسے گزارتے تھے۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ 10 لاکھ لوگوں کا گورنر ہاؤس میں بندوبست کیا ہے۔ قرعہ اندازی میں 50 پلاٹ، 100 موبائل فونز اور موٹر سائیکلز دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اتحاد رمضان کے عنوان سے اتحاد و محبت کا پیغام دینے جا رہے ہیں۔ لوگوں کو جمع کرنے کا مقصد انہیں ملوانا اور محبتیں پیدا کرنا ہے، جس کے لیے بہترین انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

حماس اسرائیل کے  تین یرغمالی مردوں کو آج رہا کرے گی

گورنر سندھ  نے کہاکہ 70 سے زائد لوگ ٹینکرز نے مار دیے، اس پر کتنے ایس اوز کو سزا دی گئی؟ سزا اور جزا کا عمل نظر نہیں آتا۔ حکمت عملی ایسی ہونی چاہیے جس کا اثر نظر آئے۔ اگروقت کےبغیرہیوی ٹریفک کوکنٹرول نہ کرنے والے ایس اوزکوسزاہوتی تویہ نہیں ہوتا۔ افغانستان سے آئے ہوئے ٹینکرزغیرقانونی طورپرچل رہے ہیں۔اتنے حادثات ہوئے ڈی آئی جی ٹریفک اور آئی جی سڑک پرنظرنہیں آئے۔ انہوں نے کہا کہ میں روزانہ کی بنیاد پر شہر میں نکلوں گا، جو ٹینکرز مقررہ وقت سے ہٹ کر چلتے نظر آئے انہیں ٹریفک پولیس کے حوالے کروں گا۔ 

بالآخر امریکی خاتون چلی گئی

 کامران ٹیسوری نے دعویٰ کیا کہ ٹریفک پولیس کو میرے حوالے کیا جائے اس کے بعد کسی کی جان جائے  تو میں ذمے دار ہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ اور پی پی کے دوستوں کو کہتا ہوں کہ اسپاٹ پر کام کریں، غفلت برتنے والوں کو سزا دلوائیں۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: کامران ٹیسوری نے انہوں نے کہا نے کہا کہ

پڑھیں:

عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کا عمل شروع

شاہد سپرا: وفاق نے صارفین کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کا عمل شروع کر دیا، فیول پرائس ،کوارٹر ٹیرف ایڈجسٹمنٹس کی مد میں صارفین کو ریلیف دیا گیا۔

ٹیرف سبسڈی کی مد میں بھی صارفین کو بلوں میں ریلیف دیا گیا، تمام ایڈجسٹمنٹس ،سبسڈی کے باوجود بلوں میں ریلیف کی شرح انتہائی کم ہے۔

کوارٹر ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1روپے90پیسے یونٹ کےحساب سےریلیف دیاگیا، فروری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 46پیسے فی یونٹ ریلیف دیا گیا۔ 

فواد خان اور وانی کپور کی آنیوالی فلم کے گانے یوٹیوب سے ہٹا دیے گئے

اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 90پیسے فی یونٹ کا ریلیف دیا گیا، تمام ایڈجسٹمنٹس پر جنرل سیلز ٹیکس لگا کر مجموعی طور پر ریلیف بنایا گیا۔
 

متعلقہ مضامین

  • عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کا عمل شروع
  •  حکومت کا طلبہ کو 10,000 مفت ای بائیکس دینے کا اعلان
  • گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی روضہ حضرت امام حسین علیہ السلام پر حاضری
  • گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی روضۂ حضرت امام حسین رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ پر حاضری
  • لکی مروت: ٹریفک پولیس کی موبائل میں دھماکا، 2 افراد زخمی
  • لکی مروت: ٹریفک پولیس موبائل میں دھماکا، 2 افراد زخمی
  • حکومت کاشتکاروں کو گندم کی پوری قیمت دے، ہم عوام کے اتحادی: گورنر 
  • سندھ بلڈنگ، ڈی جی اسحاق کھوڑو کی بدعنوان افسران پر مہربانیاں جاری
  • گارڈ نہ گاڑی، حملے کے بعد سیف علی خان کا چونکا دینے والا انداز، موٹر سائیکل پر نکل آئے
  • پبلک اکائونٹس کمیٹی، ریلوے کی سکھر میں اراضی ایک رویپہ فی مربع گز لیز پر دینے کا انکشاف، ہسپتال کی جگہ شادی لان اور  موبائل ٹاورز لگ گئے