اسلام آباد ہائیکورٹ کا آئندہ ہفتے کیلئے ججز ڈیوٹی روسٹر جاری
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
اسلام آباد ہائیکورٹ کا آئندہ ہفتے کیلئے ججز ڈیوٹی روسٹر جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )اسلام آباد ہائی کورٹ کا آئندہ ہفتے کیلئے ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا۔چیف جسٹس کی منظوری سے رجسٹرارآفس نے10سے14 فروری تک کا روسٹر جاری کیا، آئندہ ہفتے 13 سنگل اور 6 ڈویژن بنچ دستیاب ہوں گے
چیف جسٹس عامر فاروق کسی ڈویژن بنچ کا حصہ نہیں ہوں گے، چیف جسٹس عامر فاروق سنگل بنچ میں کیسز کی سماعتیں کریں گے۔روسٹر کے مطابق پہلا ڈویژن بنچ جسٹس سردار محمد سرفرازڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ہوگا،روسٹر دوسرا ڈویژن بنچ جسٹس محسن اخترکیانی اور جسٹس سرداراعجازاسحاق خان پر مشتمل ہوگا، تیسرے ڈویژن بنچ میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اورجسٹس ثمن رفعت امتیاز شامل ہیں۔ چوتھا ڈویژن بنچ جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس محمد اعظم خان ، پانچواں ڈویژن بنچ جسٹس بابرستار اور جسٹس ارباب محمد طاہر جبکہ چھٹا ڈویژن بنچ جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل ہوگا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ڈویژن بنچ جسٹس آئندہ ہفتے اسلام آباد اور جسٹس
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم
اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں جلد سماعت کے لئے مقرر کرنے کا حکم جاری کردیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے کیس جلد مقرر کرنے کی متفرق درخواست منظور کی۔جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دیئے کہ میں نے آرڈر کردیا ہے، آفس کیس سماعت کے لئے مقرر کر دے گا۔واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔