کراچی:

اسٹیل ٹاؤن موڑ کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے ایک اور موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار دونوں افراد زخمی ہوئے جس میں ایک دوران علاج دم توڑ گیا۔

ایدھی حکام کے مطابق زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریب ہی قائم نجی اسپتال لیجایا گیا جہاں زخمی ہونے والا 35 سالہ محمد ایاز جاں بحق ہوگیا جبکہ 25 سالہ عبدالوہاب کو جناح اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

متوفی کی لاش کو ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا جبکہ ایس ایس پی ٹریفک ڈسٹرکٹ ملیر شوکت کھٹیان کی جانب سے مذکورہ واقعہ سے متعلق بتایا گیا تھا کہ ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

 تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا تھا کہ موٹر سائیکل سوار زخمی ہوئے ہیں جس میں بعدازاں ایک زخمی دوران علاج دم بھی توڑ گیا۔

پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر کے شہریوں کی موٹر سائیکل اور ڈمپر کو اسٹیل ٹاؤن تھانے منتقل کر دیا جہاں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: موٹر سائیکل

پڑھیں:

کراچی میں تیز رفتار گاڑیوں  کی ٹکر سے فوڈ ڈلیوری بوائے سمیت 2 افراد جاں بحق

کراچی:

شہر قائد میں تیز رفتار گاڑیوں نے مزید 2 گھرانوں کے چراغ گل کردیے اور فوڈ ڈلیوری بوائے سمیت 2 افراد سے زندگی کا حق چھین لیا۔

پوش علاقے ڈیفنس اور تین تلوار کے قریب 2 مختلف ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ دونوں واقعات میں ملوث ڈرائیورز کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ڈیفنس خیابانِ نشاط پر ڈبل کیبن گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والا نوجوان مرتضیٰ آن لائن فوڈ ڈیلیوری کمپنی کا رائیڈر تھا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق گاڑی کے ڈرائیور عثمان شاہ راشدی کو گرفتار کر کے گاڑی سمیت درخشاں تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ڈرائیور غفلت اور تیز رفتاری سے ڈبل کیبن گاڑی چلا رہا تھا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ گرفتار ڈرائیور عثمان شاہ راشدی، سابقہ ڈی آئی جی پیر حسن شاہ راشدی کا پوتا ہے۔

دریں اثنا تین تلوار کے قریب  تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر مارنے کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق جب کہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ حادثے میں ملوث کار سوار کو گاڑی سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کے لواحقین سے مقدمات کے اندراج کے لیے رابطہ کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ڈہرکی: نرلی پل کے قریب افسوسناک حادثہ، دو موٹرسائیکل سوار نہر میں جا گرے
  • کراچی، مختلف علاقوں میں دو مبینہ پولیس مقابلے، تین ملزمان گرفتار، اسلحہ و موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی میں سڑکوں پر موت کا رقص، ڈمپر کی ٹکر سے پروفیسر جاں بحق
  • کراچی میں سڑک پر ایک اور الم ناک حادثہ، پروفیسر جاں بحق
  • کراچی میں تیز رفتار گاڑیوں  کی ٹکر سے فوڈ ڈلیوری بوائے سمیت 2 افراد جاں بحق
  • گاڑی اور موٹر سائیکل مالکان کیلئے اہم خبرآگئی
  • گاڑی اور موٹر سائیکل مالکان کیلئے اہم خبر
  • کراچی، بے لگام ہیوی ٹریفک اور فائرنگ کے واقعات، ایک شخص جاں بحق، تین زخمی
  • کراچی، ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیل سوار دو خواتین جاں بحق، بچوں سمیت 3 افراد زخمی
  • کراچی، فور کے چورنگی پر فائرنگ، خاتون سمیت دو افراد زخمی