KURRAM:

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لوئر کرم عظمت اللہ نے کہا ہے کہ ضلع کرم میں امن معاہدے پر 100 فیصد عمل درآمد کیا جا رہا ہے، امن و امان ہماری اولین ترجیح ہے اور سامان کی ترسیل کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں مختص علاقوں تک پہنچایا جاتا ہے۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لوئر کرم عظمت اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں فریقین کے درمیان امن معاہدہ ہوا تھا اس پر 100 فیصد عمل درآمد کیا جا رہا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر بنکر مسماری کا عمل جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیمنٹ کے بینکرز کو دھماکا خیز مواد سے اڑا رہے ہیں اور دیگر بینکرز بھاری مشینری سے ختم کیے جا رہے ہیں۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ سامان کے کانوائے گزارے جا رہے ہیں، جب ضرورت ہوتی ہے تو کانوائی تیار کی جاتی ہے، سول انتظامیہ، پولیس، ایف سی اور آرمی اپنی نگرانی میں اشیائے خورو نوش سخت سیکیورٹی میں مقررہ مقام تک پہنچاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم امن معاہدے کے تحت روڈ کو بھی کھول رہے ہیں اور امن و امان ہماری پہلی ترجیح ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر رہے ہیں

پڑھیں:

دودھ کی قیمت مقرر کرنے کا کیس: سندھ حکومت کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے پر عدالت برہم

کراچی:

سندھ ہائیکورٹ نے کمشنر کراچی کی جانب سے دودھ کی قیمتیں مقرر کرنے کیخلاف درخواست پر اسسٹنٹ کمشنر لیاری ودیگر کو ذاتی حیثیت سے طلب کرلیا۔

ہائیکورٹ میں کمشنر کراچی کی جانب سے دودھ کی قیمتیں مقرر کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ دودھ کی قیمتوں کو ریٹیلرز اور دودھ منڈی مالکان نے چیلنج کر رکھا ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ کمشنر کراچی کی جانب سے دودھ کی قیمت مقرر کرتے وقت ڈیری فارمرز کو نہیں سنا جاتا۔ ڈیری فارمرز کا تعلق روزانہ بنیاد پر دودھ کی فروخت سے نہیں ہے۔ دودھ کی قیمت ڈیمانڈ ایند سپلائی کے مطابق مقرر کی جائیں۔

سندھ حکومت کے وکیل کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے پر عدالت نے اظہارِ برہمی کیا۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے سرکاری وکیل کو جھاڑ پلادی۔

جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیے کہ کن شواہد کی بنیاد پر ریٹیلرز اور ڈیری فارمرز کے خلاف چالان کیے جارہے ہیں؟، صرف اپنی کارکردگی دیکھانے کے لیے چالان پر چالان کاٹے جارہے ہیں؟ کسی کا ایک لاکھ تو کسی کا دو لاکھ روپے کا چالان کاٹا جارہا ہے۔

 عدالت کو بتایا جائے ان کیخلاف کیا ثبوت ہیں زائد قیمتوں پر دودھ فروخت کررہے ہیں۔ عدالت نے اسسٹنٹ کمشنر لیاری ودیگر کو ذاتی حیثیت سے طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیے ہمیں معلوم ہے تحریری جواب کیا دیا جائیگا، آئیں اور عدالت میں وضاحت دیں۔ عدالت نے ڈیری فارمرز اور ریٹیلرز کی درخواستوں کو الگ کردیا۔

متعلقہ مضامین

  • نان بھائیوں کی شامت آگئی، 168 کو گرفتار کرلیا گیا
  • ابھینندن کی طرح اس بار بھی 100 فیصد جواب دینے کی پوزیشن میں ہیں، خواجہ آصف
  • ضلع کرم میں قیام امن کیلئے انتظامی افسران کی عمائدین سے ملاقات
  • اسسٹنٹ کمشنرز کیلئے گاڑیوں کی خریداری،جماعت اسلامی نے فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
  • جماعت اسلامی نے اسسٹنٹ کمشنرز کے لیے 138 گاڑیاں خریدنے کے فیصلے پر سپریم کورٹ میں اپیل دائرکردی
  • سندھ میں اسسٹنٹ کمشنرز کے لیے گاڑیاں خریدنے کیخلاف جماعت اسلامی سپریم کورٹ پہنچ گئی
  • دودھ کی قیمت مقرر کرنے کا کیس: سندھ حکومت کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے پر عدالت برہم
  • الیکشن کمیشن فائنل آرڈر پاس نہیں کرے گا،چیف الیکشن کمشنر
  • وفاقی وزیر مصدق ملک کا یو این ڈی پی کے وفد کے ہمراہ شگر کا دورہ
  • روٹی کی قیمت 30 روپے مقرر ،سرکاری نرخنامہ کے مطابق روٹی کی فروخت کو یقینی بنائیں ، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ