پرنس کریم آغا خان چہارم کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
سٹی42: پرتگال کے شہر لزبن میں اسماعیلی مسلم کمیونٹی کے امام پرنس کریم آغا خان کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی۔
پرنس کریم الحسینی سر آغا خان چہارم کی تدفین آج مصر کے شہر اسوان میں کی جائےگی۔ سر آغا خان کی وفات پر ہفتہ 8 فروری کو پاکستان میں قومی سطح پر سوگ کا دن منایا گیا۔ پاکستان کے وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب نے بھی لزبن میں پرنس کریم آغا خان کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔
چیمپئینز ٹرافی؛ سکیورٹی کے لئے فورسز کے جوان بھی آئیں گے
وزیر خزانہ نے اسماعیلی کمیونٹی کے 50 ویں امام پرنس رحیم آغا خان سے ملاقات کی اور سر آغا خان چہارم کی وفات پر صدر آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف اور پاکستانی عوام کی جانب سے ان سے اظہار تعزیت کیا۔
ڈوج کیا کر رہا ہے، واشنگٹن پوسٹ کو بتائیں
پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر آج پاکستان میں یومِ سوگ منایا گیا، ملک میں اور بیرونِ ملک پاکستانی سفارت خانوں میں قومی پرچم سرنگوں رہا۔
پرنس کریم آغا خان 88 برس کی عمر میں 4 فروری کو انتقال کرگئے تھے، پرنس کریم آغا خان کا انتقال پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں ہوا۔
پرنس کریم آغا خان 1936 میں پیدا ہوئے، پرنس کریم آغا خان کے 3 بیٹے رحیم آغاخان، علی محمد آغا خان اور حسین آغا خان اور ایک بیٹی زہر ا آغا خان ہیں۔ انہوں نے نیروبی میں بچپن گزارا، ہارورڈ سے اسلامی تاریخ میں ڈگری لی۔
ٹرمپ حکومت ٹرانس جینڈر ٹین ایج شہریوں کے حقوق پر پابندی کے قانون کی مخالفت سے دستبردار
پرنس کریم آغا خان اسماعیلی کمیونٹی کے 49 ویں امام تھے، انہوں نے 20 سال کی عمرمیں 1957 میں امامت سنبھالی تھی۔
پرنس کریم آغا خان نے آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک کے ذریعے دنیا کے مختلف خطوں میں فلاحی اقدامات کیے، انہیں مختلف ممالک اوریونیورسٹیوں کی جانب سے اعلیٰ ترین اعزازات اور اعزازی ڈگریوں سے نوازا گیا۔
پرنس کریم نے پاکستان کی ترقی کے لیے بھی مثالی خدمات انجام دیں، مثالی خدمات پر انہیں نشان پاکستان اور نشان امتیاز سے نوازا گیا۔
عمران خان کی یوم سیاہ کی کال پنجاب میں ناکام، مہربانو ملتان میں گرفتار
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: خان کی
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے سابق رکن سندھ اسمبلی اخلاق احمد مرحوم کی اہلیہ انتقال کر گئیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-08-7
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے سابق سیکرٹری، سابق رکن سندھ اسمبلی اور کار ساز ٹرسٹ کے بانی مرحوم اخلاق احمد کی اہلیہ کا انتقال ہو گیا۔ ان کی نماز جنازہ اتوار کو بعد نماز مغرب مسجد اقصیٰ فیڈرل بی ایریا بلاک 15 میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان، سابق امیر صوبہ سندھ محمد حسین محنتی، نائب امیر کراچی مسلم پرویز، امیر ضلع گلبرگ وسطی کامران سراج، ٹاؤن چیئرمین گلبرگ نصرت اللہ، یو سی ناظمین ناظم علاقہ منیر یعقوب، اسمال ٹریڈرز کراچی کے صدر اور کارساز ٹرسٹ کے چیئرمین محمود حامد اور دیگر نے شرکت کی۔ مرحومہ کی تدفین سخی حسن قبرستان میں کی گئی۔