خشک دودھ اسمگل کرنے میں ملوث ملزمان کی ضمانت منظور
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے پھلوں کے نام پر خشک دودھ اسمگل کرنے سے متعلق کیس میں گرفتار 3 ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے تینوں ملزمان کو فی کس 3 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں پھلوں کے نام پر خشک دودھ اسمگل کرنے سے متعلق کیس میں گرفتار 3 ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ ملزمان میں ٹرک ڈرائیور علی مراد، اسسٹنٹ ڈرائیور محمد اسحاق اور کلینر محمد رفیق شامل ہیں۔ وکیل صفائی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ملزمان سے برآمد ہونے والا خشک دودھ اسمگل شدہ سامان کی لسٹ میں شامل نہیں کیا گیا، یہ کیس مزید انکوائری کا بنتا ہے، ملزمان کو ضمانت دی جائے۔ عدالت نے ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے تینوں ملزمان کو فی کس 3 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے۔ استغاثہ کے مطابق جنوری 2025 میں کسٹم کورٹ ملزمان کی ضمانت مسترد کر چکی ہے، ملزمان کو ہاکس بے روڈ سے گرفتار کیا گیا تھا، ملزمان پھلوں کے نام پر خشک دودھ اسمگل کررہے تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: خشک دودھ اسمگل ملزمان کی ملزمان کو
پڑھیں:
خواجہ سراؤں سے بھتہ طلب کرنیوالے ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں خارج
پشاور:خواجہ سراؤں سے بھتہ طلب کرنے والے ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردی گئیں۔
ٹریبونل برائے صنفی تشدد میں خواجہ سراؤں سے لاکھوں روپے بھتہ طلب کرنے کے الزام میں گرفتار ملزمان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ٹربیونل کی جج بخت زادہ نے کی ۔
ٹربیونل نے دونوں ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں۔
دوران سماعت پراسیکیوشن کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ ملزم فرید اور عامر نے خواجہ سرا زرقہ سے 25 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا۔ ملزمان نے زرقہ کو ضلع بدر بھی کیا اور گھر سے سامان بھی اٹھایا۔
ملزمان مسلسل زرقہ کو سنگین نوعیت کی دھمکیاں بھی دے رہے تھے۔ خواجہ سرا کمیونٹی کے خلاف سرگرمیوں میں ملزمان پہلے بھی ملوث رہے ہیں۔
بعد ازاں ٹربیونل نے دلائل مکمل ہونے کے بعد ملزمان کی ضمانت درخواست خارج کردی۔