لاہور: سہ ملکی سیریز، نیوزی لینڈکی پاکستان کو 78 رنز سے شکست
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سہ ملکی سیریز کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 78 رنز سے شکست دے دی۔قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 330 رنز بنائے۔گلین فلپس 106، ڈیرل مچل 81 اور کین ولیمسن 58 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3، ابرار احمد نے 2 اور حارث روف نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 48 ویں اوور میں 254 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ فخر زمان 84 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ سلمان آغا 40، طیب طاہر 30، کامران غلام 18، خشدل شاہ 15، نسیم شاہ 13، شاہین شاہ آفریدی 10، بابر اعظم 10جبکہ کپتان محمد رضوان 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ حارث رؤف انجری کے باعث بیٹنگ کرنے نہیں آسکے۔ابرار احمد 25 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
حارث کی بمراہ کے سامنے ناکام رہنے کی پیشگوئی درست ثابت
پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث کی جسپریت بمرا ہکے سامنے ناکام رہنے کی پیشگوئی درست ثابت ہوئی۔
ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ آسٹریلوی اوپنر سام کونسٹاس کی طرح محمد حارث بھی اپنے فن میں اتنے ماہر نہیں کہ وہ جسپریت بمراہ کا سامنا کر پائیں۔
اگرچہ ٹیسٹ ڈیبیو پر قسمت نے کونسٹاس کا ساتھ دیا جب انہوں نے بمراہ کو 2 مرتبہ ریورس سوئپ سے چھکے جڑتے ہوئے 18 رنز بنائے تھے جو کہ بھارتی فاسٹ بولر کے ٹیسٹ کیریئر کا سب سے مہنگا اوور ثابت ہوا تھا۔
https://www.instagram.com/reel/DOlwTTNEpvn/?utm_source=ig_web_button_share_sheet
کونسٹاس کی طرح حارث نے بھی پہلی بار بمراہ کا سامنا کیا اور جس بات کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا وہ درست ثابت ہوئی، حارث نے بمراہ کو اپنی پانچویں گیند پر بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش کی مگر ڈیپ بیک ورڈ پوائنٹ پر کیچ آؤٹ ہوگئے، انھوں نے صرف 3 رنز بنائے۔
یاد رہے کہ رواں ایشیا کپ میں عمان کے خلاف ابتدائی میچ میں ففٹی سے قبل حارث نے 11 اننگز میں صرف 54 رنز اسکور کیے تھے۔