مذاکرات کا باب بند ہوگیا‘ پی ٹی آئی نے اسپیکر کی پیشکش مسترد کردی
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے اسپیکر قومی اسمبلی کی مذاکرات کی پیشکش مسترد کردی۔ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے اسپیکر سردار ایاز صادق کی دعوت کا جواب دے دیا۔ رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب نے کہا کہ مذاکرات کا باب بند ہوگیا، اب ہم مذاکرات نہیں کریں گے، حکومت کے ارادے ٹھیک ہیں اور نہ ہی نیت۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی مذاکرات خواہشات پر نہیں، مستحکم ارادوں سے ہوتے ہیں۔ واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ ہم نے کبھی بھی مذاکرات کیلیے دروازے بند نہیں کیے، مذاکراتی کمیٹی تحلیل نہیں ہوئی۔
جیل کے اندر سے پہلے منظوری آجائے پھر ہمارے پاس بھی آجائیں گے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
آئی سی سی نے میچ ریفری کو ہٹانے کی پاکستان کی درخواست مسترد کردی: بھارتی میڈیا کا دعویٰ
نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک) بھارتی کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاک بھارت میچ کے ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانےکی پاکستان کی درخواست مسترد کر دی۔
بھارتی ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی نے گزشتہ رات پاکستان کرکٹ بورڈ کو اس متعلق بتادیا تھا۔
ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ آئی سی سی نے پاکستان کا یہ مؤقف مسترد کیا کہ میچ ریفری نے بھارتی ٹیم کے کہنے پر ایسا کیا۔
بھارتی ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کے مطابق گراؤنڈ میں موجود رکن ایشین کرکٹ کونسل نے پائیکرافٹ کو ہینڈ شیک نہ کرنے سے متعلق کہا تھا۔
اس سے قبل پاکستان نے ہینڈ شیک کے معاملے میں آئی سی سی کو میچ ریفری پائی کرافٹ کو ایشیاء کپ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ 15 ستمبر کو پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ میں اپنائے جانے والے رویے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے ریفری تبدیل نہ کرنے کی صورت میں ایشیاء کپ کے مزید میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔
Post Views: 6