لاہور(سپورٹس رپورٹر)سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 78 رنز سے شکست دیدی، قومی ٹیم 331 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 252 رنز پرآئوٹ ہوگئی۔قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 6 وکٹوں پر 330 رنز  بنائے۔ گلین فلپس 74گیندوں پر 106 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ ول ینگ اور ریچن رویندرا نے اننگز کا آغاز کیا۔ ول ینگ 4 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کا نشانہ بنے ۔ریچن رویندرا 25 ‘کین ولیمسن 58 ، ڈیرل مچل 81‘ ٹام لتھام ‘ مچل بریس ویل 31 رنز بناسکے۔ شاہین شاہ آفریدی نے 3 ، ابرار احمد نے 2 جبکہ حارث روف نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔جواب میں قومی ٹیم 47.

5  اوورز میں 252 پر آؤٹ ہوگئی اور 78 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اوپنر فخر زمان 84 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ سلمان آغا 40 ‘ طیب طاہر 30 ‘ بابر اعظم 10، کپتان محمد رضوان 3، کامران غلام 18، خوشدل شاہ 15، شاہین شاہ آفریدی 10، نسیم شاہ 13 اور ابرار احمد نے 23 رنز کی اننگز کھیلی۔حارث رؤف انجری کے باعث بیٹنگ کیلئے نہ آسکے۔میٹ ہینری اور مچل سینٹنر نے تین، تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ گلین فلپس کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔سیریزکا دوسرا میچ کل جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہی کھیلا جائیگا۔میچ صبح مقامی وقت کے مطابق صبح 9بجے شروع ہوگا۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ

پڑھیں:

پاکستان کی شاندار واپسی، جنوبی افریقا کو 9 وکٹوں سے شکست، سیریز 1-1 سے برابر

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقا کو بآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ جنوبی افریقا کی جانب سے دیا گیا 111 رنز کا معمولی ہدف گرین شرٹس نے صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 14ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جو درست ثابت ہوا۔ جنوبی افریقی بیٹنگ لائن پاکستانی بولرز کے سامنے مکمل طور پر بے بس نظر آئی اور پوری ٹیم اننگز کے آخری اوور میں 110 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ نوجوان پیسر سلمان مرزا نے اپنے کم بیک میچ میں 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ نسیم شاہ نے 2 جبکہ ابرار احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔ جنوبی افریقا کی جانب سے ڈیوالڈ بریوس 25، ڈونون فریرا 15، کاربن بوش 11 اور بارٹ مین 12 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن نے پراعتماد انداز اپنایا۔ صائم ایوب نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 38 گیندوں پر 71 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ صاحبزادہ فرحان نے 28 رنز بنائے جبکہ کپتان بابر اعظم 11 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان نے 14ویں اوور میں ہدف با آسانی حاصل کر کے شائقین کو ایک یکطرفہ جیت کا تحفہ دیا۔
اس کامیابی کے ساتھ تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی ہے۔ فیصلہ کن مقابلہ کل لاہور میں ہی کھیلا جائے گا، جس میں دونوں ٹیمیں سیریز جیتنے کے لیے بھرپور عزم کے ساتھ میدان میں اتریں گی۔ یہ فتح نہ صرف پاکستان کے لیے سیریز میں واپسی کا موقع ہے بلکہ نوجوان کھلاڑیوں، خاص طور پر صائم ایوب اور سلمان مرزا کے لیے اعتماد کا اظہار بھی ہے، جنہوں نے اپنی کارکردگی سے سب کو متاثر کیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • بھارت نے جنوبی افریقا کو شکست دے کر پہلی بار آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کا ٹائٹل جیت لیا
  • نیوزی لینڈ کے سابق کپتان کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
  • کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
  • بابراعظم کی شاندار بیٹنگ‘ پاکستان نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز جیت لی
  • پاکستان تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقا کو شکست دے کر سیریز بھی جیت لی
  • جنوبی افریقہ کو شکست,تیسراT-20،پاکستان نے سیریز 2-1سے جیت لی
  • ون ڈے سیریز، تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو شکست دے کر کلین سوئپ کرلیا
  • نیوزی لینڈ نے ون ڈے سیریز میں انگلینڈ کو وائٹ واش کردیا
  • پاکستان نے جنوبی افریقا کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی
  • پاکستان کی شاندار واپسی، جنوبی افریقا کو 9 وکٹوں سے شکست، سیریز 1-1 سے برابر