حج و عمرہ کی ادائیگی کیلئے ویکسین سینٹر میں جعلی سرٹیفکیٹ جاری کرنیکا انکشاف، ڈاکٹر سمیت3 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
لاہور(آئی این پی) حج و عمرہ کی ادائیگی کے لیے محکمہ صحت کے ویکسین سینٹرز میں جعلی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے برڈوڈر روڈ پر ویکسین سینٹر میں کارروائی کی جس کے نتیجے میں ڈاکٹر اور اسسٹنٹ سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان نے شہری کو جعلی ویکسین دینے کے لیے 20 ہزار دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ویکسین سینٹر سے بغیر ویکسین لگائے سرٹیفکیٹ بھی جاری کیے جارہے تھے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی حکومت نے گردن توڑبخار کی ویکسین کی شرط کو معطل کردیا ہے، اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
سعودی حکومت نے عمرہ زائرین اور اپنے ملک میں آنے والے مسافروں کو بڑا ریلیف فراہم کرتے ہوئے گردن توڑبخار کی ویکسین لگوانے کی شرط کو فی الحال معطل کردیا ہے، اس سلسلے میں گیگا نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔محکمہ صحت کے ذرائع نے سعودی حکومت کے اس فیصلے سے متعلق مزید بتایا کہ اب صرف پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ کی ضرورت ہوگی۔
اس سے قبل سعودی عرب جانے والے مسافروں کیلیے گردن توڑ بخار کی ویکسین لازمی قرار دی گئی تھی جس کے بعد لاہور کے میڈیکل اسٹورز پر ویکسین بلیک میں فروخت ہورہی تھی۔
محکمہ وائلڈ لائف کا معروف ٹک ٹاکر رجب بٹ کیخلاف ایک بار پھر عدالت سے رجوع کا فیصلہ
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔
فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔
اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔