سعودی کمپنی البیک کا پاکستان میں 200 برانچز کھولنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
جدہ (نیوزڈیسک)سعودی عرب کی معروف فاسٹ فوڈ چین البیک نے پاکستان میں اشیا کی تیاری کے لیے مقامی چکن استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا، اور ابتدا میں 200 برانچیں کھولنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے
۔وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے جدہ میں ’میڈ ان پاکستان‘ نمائش کے اختتام پر پریس بریفنگ کے دوران کہاکہ البیک نے پاکستان آنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے، اور وہ پہلے اپنی فوڈ چین بنائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ ایسا نہیں ہے کہ البیک کل کوئی فرنچائز کھولے اور اپنی پراڈکٹس بیچنا شروع کردے، یہ ایک طویل پراسیس ہے۔ وہ چکن کی فارمنگ، ان کی فیڈ پھر فرنچائز ان تمام چیزوں کو ایک سپلائی چین کے طور پر دیکھتے ہیں جبکہ ان کا حفظانِ صحت کا معیار بہت بلند ہے۔
جام کمال نے کہاکہ البیک نے پاکستان میں اپنی 200 برانچیں کھولنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ ’میں نے ان کو کہاکہ آپ کو پاکستان میں مارکیٹنگ کرنے کی ضرورت نہیں، سب پاکستانیوں کو اس فاسٹ فوڈ چین کے بارے میں معلوم ہے۔‘
وزیر تجارت کے مطابق البیک والوں کا کہنا تھا کہ ہم ہر چیز اپنے لیے نہیں کرتے، آپ کے پولٹری سیکٹر میں 10 افراد کو کھڑا کریں گے، بریڈ انڈسٹری لائیں گے، سروس انڈسٹری میں کسی کو کھڑا کریں گے۔ یہ آٹھ 10 کام ہیں جو پاکستانی کریں گے۔ ہم ان سے ہر چیز لیں گے تاکہ آپ کی طاقت بھی بڑھے اور آپ کے لوگوں کو بزنس کے مواقع ملیں۔ وزیر تجارت جام کمال نے جدہ میں البیک کے آپریشنز کا وزٹ کیا جہاں پاکستانی ملازمین سے بھی ان ملاقات ہوئی۔
انہوں نے کہاکہ مجھے بہت خوشی ہے کہ البیک پاکستان میں اپنی فرنچائزز کھولنے جارہا ہے، دعا ہے اللہ ان کے کاروبار میں مزید برکت ڈالے۔وزیر تجارت نے مزید کہاکہ پاکستانی کھانے پینے والے لوگ ہیں، پاکستان میں البیک کی ابتدا ہوگئی تو 200 برانچیں کچھ بھی نہیں۔
واضح رہے کہ البیک فوڈ سسٹم کمپنی کے کاروبار کو پاکستان میں لانے کے مواقع کا جائزہ لینے کے لیے پاکستانی کمپنی ’گو‘ اور سعودی کمپنی میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے تھے۔
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پاکستان میں کہ البیک کہاکہ ا
پڑھیں:
پاکستان اور سعودی عرب کا سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
پاکستان اور سعودی عرب نے دوطرفہ مفاد کے لیے سرمایہ کاری کو آگے بڑھانے اور تکنیکی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر ریلوے حنیف عباسی کا پاک سعودی تجارتی تعلقات بڑھانے پر زور
یہ معاہدہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت کے دوران ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاسوں کے موقعے پر پاکستان کے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور سعودی عرب کے وزیر معیشت و منصوبہ بندی فیصل فاضل الابراہیم کے درمیان ملاقات میں طے پایا۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات اور خطے میں پائیدار امن، جامع خوشحالی اور علاقائی ہم آہنگی کے لیے مشترکہ وژن پر زور دیا۔
مزید پڑھیے: پاکستان اور اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن کے درمیان 513 ملین ڈالر کا معاہدہ
بات چیت کے دوران خوراک کے تحفظ، صنعتی شعبے، اور معدنیات و کان کنی جیسے اہم شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر خاص توجہ دی گئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاک سعودی تجارت پاکستان سعودی عرب فیصل فاضل الابراہیم نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار