کراچی: غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار، بھاری رقم برآمد
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی۔
یہ بھی پڑھیں ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث نیٹ ورک بے نقاب کردیا
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت آفتاب کے نام سے ہوئی ہے، جسے شارجہ سینٹر صدر کراچی کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ ملزم بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کررہا تھا، چھاپہ مار کاروائی میں ملزم سے 10 ہزار امریکی ڈالر اور 16 ہزار یو اے ای کی کرنسی درہم برآمد ہوئے۔
ترجمان کے مطابق ملزم سے موبائل فون اور غیر ملکی کرنسی ایکسچینج سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ چھاپہ مار کارروائی ڈائریکٹر کراچی زون کی ہدایت پر عمل میں لائی گئی، ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا۔
یہ بھی پڑھیں ایف آئی اے کی کارروائی، غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار
ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے، جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ایف آئی اے بھاری رقم برآمد غیرقانونی کرنسی ایکسچینج کارروائی کراچی ملزم گرفتار وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایف ا ئی اے بھاری رقم برا مد غیرقانونی کرنسی ایکسچینج کارروائی کراچی ملزم گرفتار وی نیوز غیرقانونی کرنسی ایکسچینج کرنسی ایکسچینج میں ملوث ایف ا ئی اے
پڑھیں:
باجوڑ میں فورسز کی کارروائی‘سیاسی رہنمائوں کے قتل میں ملوث دہشتگرد ہلاک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251104-01-5
باجوڑ(مانیٹر نگ ڈ یسک) خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی۔ جس میں پی ٹی آئی رہنما ریحان زیب اور اے این پی کے رہنما مولانا خان زیب کے قتل میں ملوث دہشت گرد ضیا الدین عرف ابراہیم ادریس مارا گیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق کوثر کے علاقے میں کارروائی کے دوران ہلاک دہشت گرد دیگر بھی متعدد ہائی پروفائل ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔ دہشت گرد ڈپٹی کمشنر ناوگئی اور جے یوآئی کے ارکان کے قتل میں بھی شامل تھا۔ ہلاک دہشت گرد نے متعدد پولیس اہلکاروں کو بھی قتل کیا۔ رپورٹ کے مطابق دہشت گرد ضیا الدین طالبان کے کابل پر قبضے سے قبل افغان جیل میں قید تھا۔ طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد دہشت گرد ضیاالدین کو رہا کر دیا گیا تھا، ضیا الدین 2023ء میں افغانستان سے پاکستان داخل ہوا تھا۔ دہشت گرد ضیا الدین کی ہلاکت سے داعش خراسان کے نیٹ ورک کو بڑا دھچکا لگا ہے۔