جلسے میں کون کتنے بندے لایا ؟ جنید اکبر نے پارٹی عہدیداروں سے رپورٹ طلب کرلی
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے ڈسٹرکٹ صدر، جنرل سیکرٹری اور ناظمین سے 3 دن میں رپورٹ مانگ لی اور کہا کہ بتایا جائے کہ پی ٹی آئی کے 8 فروری کو صوابی جلسے میں کون کتنے بندے لایا، اب پارٹی میں جزا اور سزا کا نظام ہوگا، کسی کو معافی نہیں ہوگی۔
جنید اکبر کا کہنا تھا کہ صوابی کے زبردست جلسے پر سب کا شکر گزار ہوں، بہت بڑا اور کامیاب جلسہ ہوا تاہم تحریک انصاف میں جزا و سزا کا نظام لاؤں گا، ضلعی صدور، جنرل سیکریٹری اور تحصیل ناظمین 3 دن میں رپورٹ جمع کروائیں کہ کون کتنے بندے لے کر جلسے میں آیا۔
پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر نے پارٹی عہدیداروں کو ہدایت کی کہ رپورٹ ریجنل صدور کے پاس جمع کروائیں، رپورٹ سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی جائیں جبکہ میں خود بھی رپورٹس شیئر کروں گا، تمام رپورٹس عمران خان کو دی جائیں گی، پارٹی میں کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دوں گا
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پی ٹی آئی کا مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 5 اگست کو لاہور کے تاریخی مقام مینار پاکستان پر بڑے سیاسی جلسے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امتیاز نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو جلسے کی اجازت کے لیے باضابطہ درخواست جمع کرا دی ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ جلسے کا مقصد پارٹی کے بانی کی رہائی کے لیے عوامی رائے کو اجاگر کرنا ہے۔ شیخ امتیاز نےدرخواست میں کہا ہے کہ اگر مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت ممکن نہ ہو تو کسی متبادل مقام پر اجتماع کی اجازت دی جائے۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ 5 اگست کو شام 4 بجے سے رات 10 بجے تک پارٹی قیادت اور صوبائی اسمبلی کے اراکین کی شرکت کے ساتھ جلسہ منعقد کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یہ جلسہ پرامن ہوگا اور جمہوری تقاضوں کے مطابق عوامی رائے کے اظہار کا ذریعہ ہوگا۔