دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 9 فروری2025ء)متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے اسماعیلی سینٹر دبئی کا دورہ کیا اور پرنس کریم الحسینی آغا خان چہارم کے انتقال پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے حکومت اور عوامِ پاکستان کی جانب سے تعزیتی پیغام پہنچایا اور اس عظیم شخصیت کی بے مثال خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

سفیر فیصل نیاز ترمذی نے پرنس کریم آغا خان چہارم کی انسانیت کے لیے بے لوث خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ایک عالمی امید کی علامت تھے، جنہوں نے پسماندہ اور کمزور طبقات کی بہتری کے لیے انتھک جدوجہد کی۔ انہوں نے پاکستان کے ساتھ پرنس کریم آغا خان کے گہرے تعلق پر روشنی ڈالی اور خاص طور پر آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک (AKDN) کے ذریعے پاکستان کے سماجی و اقتصادی ترقی میں ان کی قابلِ قدر خدمات کو اجاگر کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سفیر فیصل نیاز ترمذی کا استقبال اسماعیلی سینٹر دبئی کے نائب صدر خلیل فیروز محمد، ڈپلومیٹک ریلیشنز کے سربراہ اکبر ورجی اور اسماعیلی کمیونٹی کے سینئر نمائندہ حسن ولانی نے کیا۔ تمام شرکاء نے پرنس کریم آغا خان چہارم کی غیر معمولی زندگی اور ان کے لازوال ورثے پر تبادلہ خیال کیا۔ سفیر فیصل نیاز ترمذی نے تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کرتے ہوئے کہا: "پرنس کریم آغا خان چہارم کا انتقال عالمی برادری کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔

ان کی میراث ہمیشہ ہمیں ایک زیادہ منصفانہ اور ہمدردانہ دنیا کی تعمیر کے لیے متحرک کرتی رہے گی۔" متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارت خانے نے اسماعیلی کمیونٹی، آغا خان خاندان اور تمام سوگوار افراد سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ دنیا ایک غیرمعمولی رہنما سے محروم ہو گئی ہے، مگر ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سفیر فیصل نیاز ترمذی آغا خان چہارم پاکستان کے کے لیے

پڑھیں:

دبئی میں بغیر ڈرائیور کے چلنے والی کار سے متعلق اہم پیش رفت

دبئی(نیوز ڈیسک)دبئی میں بغیر ڈرائیور کے چلنے والی کار کو متعارف کروانے سے قبل ٹرائل کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔

دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نے خود مختار ڈرائیونگ ٹیکنالوجی میں مہارت رکھنے والی کمپنی Pony.ai کے ساتھ ایمریٹس میں خود سے چلنے والی گاڑیوں کے پائلٹ ٹرائلز شروع کرنے کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

ٹرائلز اس سال کے آخر میں شروع ہونے والے ہیں جو کہ 2026 میں متعارف کروانے کے لیے مکمل طور پر بغیر ڈرائیور کے کمرشل سروس کی بنیاد رکھی جائے گی۔

یہ تعاون دبئی کی سمارٹ سیلف ڈرائیونگ ٹرانسپورٹ کی حکمت عملی میں ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتا ہے جس کا مقصد 2030 تک شہر کے تمام ٹرپس کے 25% کو خود مختار سفر میں تبدیل کرنا ہے۔

مفاہمت نامے پر باضابطہ طور پر RTA کے ڈائریکٹر جنرل اور بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کے چیئرمین Mattar Al Tayer اور Pony.ai کے چیف فنانشل آفیسر ڈاکٹر لیو وانگ کی موجودگی میں دستخط کیے گئے۔

آر ٹی اے کی جانب سے دستخط کرنے والے پبلک ٹرانسپورٹ ایجنسی کے سی ای او احمد ہاشم بہروزیان تھے، جب کہ Pony.ai کی نمائندگی اسٹریٹجی اینڈ بزنس ڈیولپمنٹ کی نائب صدر این شی نے کی۔ تقریب میں دونوں اطراف کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔
مزیدپڑھیں:راولپنڈی: دیور، بھاوج نے زہریلی گولیاں کھالیں، مرد جاں بحق، خاتون کی حالت تشویشناک

متعلقہ مضامین

  • کنگ سلمان ریلیف سینٹرکے زیراہتمام فوڈ سکیورٹی سپورٹ پروجیکٹ کے تیسرے مرحلے کا آغاز
  • دبئی میں بغیر ڈرائیور کے چلنے والی کار سے متعلق اہم پیش رفت
  • پی ٹی آئی کے پاس اکثریت ہے تو آرام سے حکومت چلائیں، فیصل کریم کنڈی
  • پاکستان اور متحدہ عرب امارات کا اعلیٰ تعلیم اور انسانی وسائل کی ترقی میں تعاون مضبوط کرنے پر اتفاق
  • سانحہ سوات کے وقت ائیر ایمبولینس وزرا کے اہلخانہ کیلئے استعمال ہوئی، فیصل کریم کنڈی
  • پاکستان اور متحدہ عرب امارات کا تعلیم اور انسانی وسائل کی ترقی میں تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ
  • 5 جولائی 1977 کو جمہوریت پر شب خون مارا گیا، یہ دن پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی
  • گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا پشاور صدر میں نویں محرم الحرام کے مرکزی ماتمی جلوس کا دورہ
  • کنگ سلمان ریلیف سینٹر نے پاکستان میں فوڈ سکیورٹی سپورٹ پروجیکٹ کے تیسرے مرحلے کا آغاز کر دیا
  • سانحہ سوات پر وزیراعلیٰ کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، گورنر خیبر پختونخوا