بنگلادیشن :طلبہ پر حملوں میں ملوث افراد کیخلاف شیطان کا شکار آپریشن
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
ڈھاکا (صباح نیوز) بنگلا دیش کی عبوری حکومت نے طلبہ کارکنوں پر حملے کے ذمہ داروں کی تلاش کے لیے ڈیول ہنٹ (شیطان کا شکار) کے نام سے آپریشن کا آغاز کر دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلادیش میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مقامی افراد اور شیخ حسینہ مخالف طلبہ کے گروپوں کے درمیان جھڑپوں کے بعد آپریشن ڈیول ہنٹ شروع کر دیا ۔ ادھر بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کے پریس سیکرٹری شفیق العالم نے میڈیا کو بتایا کہ بھارتی میڈیا نے بنگلا دیش کے بارے میں منفی مہم شروع کر رکھی ہے ، ڈھاکا میں بنگلا دیش کے حکام کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں متعلقہ علاقوں میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور دہشت گردوں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے مشترکہ فورسز کے تعاون سے آپریشن ڈیول ہنٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ بنگلادیشی حکام کے مطابق بنگلا دیش نے ہفتہ سے غازی پور کے علاقے سمیت ملک گیر آپریشن شروع کیا۔ یہ جمعے کو ہونے والے پرتشدد حملے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں متعدد افراد شدید زخمی ہو گئے تھے‘ یہ حملہ ان دہشت گردوں کی طرف سے کیا گیا جن کا تعلق سقوط آمریت سے تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ بنگلا دیش کے ضلع غازی پور میں جمعہ کی رات کشیدگی دیکھنے کو ملی، طلبہ نے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کے خلاف احتجاج کیا۔ بلڈوزر پروگرام کے دوران ہونے والی جھڑپوں میں تقریباً15طلبہ زخمی ہوئے، جو مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس نے تمام شہریوں پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر امن و امان بحال کریں۔ انہوں نے شیخ حسینہ کے خاندان اور عوامی لیگ پارٹی سے منسلک املاک پر حملوں کے ساتھ ساتھ عام شہریوں پر ہونے والے حملے روکنے کا بھی مطالبہ کیا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بنگلا دیش کے
پڑھیں:
امریکی حملے کا منصوبہ ایک اور چیٹ روم میں لیک ہونے کا انکشاف
حوثی باغیوں پر ہونے والے امریکی حملے کے خفیہ منصوبوں کی تفصیلات ایک اور چیٹ روم میں لیگ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 15 مارچ کو ہونے والے امریکی حملے کی تفصیلات امریکی سیکریٹری دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے بھی ’سگنل‘ میسیجنگ ایپ کے گروپ چیٹ روم میں لیگ کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹ ہیگسیتھ نے سیکریٹری دفاع کا عہدہ سنبھالنے سے قبل ذاتی و پیشہ ورانہ حلقوں کے لیے مختلف گروپس تشکیل دیے تھے۔
دوسرے گروپ چیٹ روم میں ان کی اہلیہ، بھائی اور ذاتی وکیل شامل تھے، ان کے بھائی فیل اور وکیل ٹم پارلاٹور محکمۂ دفاع میں ملازم ہیں جبکہ ان کی اہلیہ جینیفر فاکس نیوز کی سابق پروڈیوسر ہیں۔
نیویارک ٹائمز اور سی این این کی رپورٹ کے مطابق متعدد نامعلوم ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹ ہیگسیتھ نے دوسرے گروپ چیٹ میں یمن میں حوثی اہداف پر ہونے والے امریکی حملوں کی منصوبہ بندی کی تفصیلات شیئر کی ہیں۔
پیٹ ہیگسیتھ کی جانب سے شیئر کی گئی معلومات میں یمن میں حوثیوں کو نشانہ بنانے والے F/A-18 ہارنٹس کے لیے پرواز کے شیڈول شامل ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ٹرمپ انتظامیہ نے جنگ سے متعلق اپنے یہی انتہائی اہم خفیہ منصوبے لاپروائی سے امریکی جریدے کے سینئر صحافی کو بھی بھیج دیے تھے۔
Post Views: 1