امریکی صدر کی ہٹ دھرمی برقرار، ٹرمپ غزہ کو خریدنے کے بیان پر قائم
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر غزہ کو خریدنے کا بیان دہرا دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ خرید کر اپنی ملکیت میں لائیں گے، غزہ کو خریدنے اور اس کی ملکیت کے بیان پر قائم ہیں، مشرق وسطیٰ میں زمین کی تقسیم پر غور ہو سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ خیال رکھیں گے فلسطینیوں کا قتل نہ ہو، مشرق وسطیٰ فلسطینیوں کو بسانے پر آمادہ ہوگا، سعودی ولی عہد اور مصری صدر سے بات کروں گا، تعمیر نو کیلئے مشرق وسطیٰ کی ریاستوں کوحصہ دے سکتے ہیں، غزہ کو مستقبل کیلئے اچھا مقام بنائیں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ حماس کو غزہ میں واپسی کی اجازت نہیں دی جائے گی، فلسطینیوں کو تحقیقات کے بعد امریکا آنے کی اجازت دی جائے گی،روسی صدر پیوٹن سے مناسب وقت پر ملاقات ہوگی۔
دوسری جانب فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ کو خریدنے سے متعلق امریکی صدر کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کو اپنی زمین سے بے دخل کرنے کی سازشیں ناکام بنائیں گے، فلسطینی عوام اپنے علاقے چھوڑ کر کہیں نہیں جائیں گے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: غزہ کو خریدنے امریکی صدر
پڑھیں:
چین پر عائد ٹیرف میں کمی چینی قیادت پر منحصر ہوگی، ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین پر منحصر ہے کہ ٹیرف کتنی جلدی نیچے آسکتے ہیں، اگلے دو تین ہفتوں میں چین کے لیے ٹیرف طے کریں گے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ چین پر عائد ٹیرف میں کمی کا انحصار چینی قیادت کے عمل پر ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ یوکرین اور روس کے ساتھ ہم نےڈیل کرلی ہے، روسی صدر پیوٹن کے ساتھ جلد ملاقات ہوسکتی ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ کینیڈا سے کاریں نہیں چاہتے، کینیڈین کاروں پر عائد ٹیرف میں اضافہ ہو سکتا ہے، کینیڈا کے ساتھ ڈیل پر کام کر رہے ہیں۔
صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت ٹیرف میں کمی کرے گا۔
Post Views: 1