خیبر پختونخوا حکومت کیجانب سے کرم کے لیے ایمرجنسی ادویات کی کھیپ روانہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
صوبائی مشیر صحت احتشام خان کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اپر کرم کے لیے مزید ایمرجنسی ادویات کی کھیپ روانہ کردی گئی ہے، جس میں 500 کلوگرام وزنی ایمرجنسی ادویات حکومت کے MI-17 ہیلی کاپٹر کے ذریعے پہنچائی جا رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے کرم کے لیے ایمرجنسی ادویات کی کھیپ روانہ کردی گئی ہے جب کہ ہیلی کاپٹر سروس بھی جاری ہے۔ صوبائی مشیر صحت احتشام خان کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اپر کرم کے لیے مزید ایمرجنسی ادویات کی کھیپ روانہ کردی گئی ہے، جس میں 500 کلوگرام وزنی ایمرجنسی ادویات حکومت کے MI-17 ہیلی کاپٹر کے ذریعے پہنچائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ادویات ایم ایس پاراچنار کے حوالے کی جائیں گی۔ ایمرجنسی ادویات کی یہ کھیپ مختلف این جی اوز اور خیراتی اداروں نے عطیہ کی ہیں۔ تاحال وفاق کی جانب سے ضلع کرم میں نہ کوئی ادویات اور نہ ہی کوئی فنڈز فراہم کیے گئے ہیں۔ احتشام علی نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریاست ماں جیسی ہوتی ہے کہنے والے آج کہاں ہیں؟ ضلع کرم کے لوگ آج بھی وفاق کی جانب دیکھ رہے ہیں کہ وہاں سے کوئی امداد آئےگی لیکن کچھ بھی تاحال نہیں آیا۔
دریں اثناء مقامی انتظامیہ کے مطابق کرم کے لیے ہیلی کاپٹر سروس جاری ہے اور اب تک 230 سے زائد افراد کو مختلف علاقوں میں پہنچایا جا چکا ہے جب کہ مزید پروازیں جاری ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کرم کا کہنا ہے کہ کرم مشران کے ساتھ جرگہ علاقے کو اسلحہ سے پاک کرنے کے لیے اقدامات پر فیصلہ کیا جائے گا۔ اب تک 1200 مریضوں کو چیک کیا جا چکا ہے۔ کرم میں قیام امن کے لیے امن معاہدے پر عمل درآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔ کرم کے علاقے پیواڑ اور بالش خیل میں بنکرز مسماری کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا حکومت کی ہیلی کاپٹر کرم کے لیے کی جانب سے
پڑھیں:
خیبر پختونخوا سے نومنتخب 8 اراکین نے سینیٹ رکنیت کا حلف اٹھا لیا
چیئرمین سینیٹ کی زیرصدارت سینیٹ کے اجلاس میں آج 8 نومنتخب اراکین نے رکنیت کا حلف اٹھایا، مراد سعید، اعظم سواتی اور روبینہ ناز نے اب تک حلف نہیں اٹھایا۔ چیئرمین سینیٹ اور حکومتی و اپوزیشن ارکان کی جانب سے نومنتخب ارکان کو مبارکباد پیش کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا سے نومنتخب 8 اراکین نے سینیٹ رکنیت کا حلف اٹھا لیا۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سینیٹر طلحہ محمود، روبینہ خالد، نیاز احمد، فیصل جاوید، نورالحق قادری، مرزا محمد آفریدی، دلاور خان اور عطاء اللہ درویش نے سینیٹ رکنیت کا حلف اٹھا لیا۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اراکین سے حلف لیا اور کہا کہ نومنتخب سینیٹرز طلحہ محمود، روبینہ خالد، نیاز احمد، فیصل جاوید، نورالحق قادری، مرزا محمد آفریدی، دلاور خان اور عطاء اللہ درویش کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ نومنتخب ارکان طلحہ محمود، روبینہ خالد، نیاز احمد، فیصل جاوید، نورالحق قادری اور مرزا محمد آفریدی کو حکومتی و اپوزیشن ارکان کی جانب سے بھی مبارکباد پیش کی گئی۔
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا سے نومنتخب 11 سینیٹرز میں آزاد رکن مراد سعید، فیصل جاوید، مرزا آفریدی، نورالحق قادری شامل ہیں، مسلم لیگ نون کے نیاز احمد، جے یو آئی کے عطاء الحق اور پیپلز پارٹی کے طلحہ محمود شامل ہیں۔ خواتین کی نشست پر آزاد رکن روبینہ ناز اور پیپلز پارٹی کی روبینہ خالد جبکہ ٹیکنوکریٹ نشست پر آزاد رکن اعظم سواتی اور جے یو آئی کے دلاور خان سینیٹرز منتخب ہوئے ہیں۔ مسلم لیگ نون کی جانب سے پنجاب سے حافظ عبدالکریم کامیاب ہوئے ہیں، یہ نشست ساجد میر کے انتقال پر خالی ہوئی تھی۔ سینیٹ میں آج 8 نومنتخب اراکین نے رکنیت کا حلف اٹھایا، مراد سعید، اعظم سواتی اور روبینہ ناز نے اب تک حلف نہیں اٹھایا۔