پنجاب میں پاؤڈر اور گھی سے جعلی دودھ تیار کرنے والے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے گاؤں کالا کھتائی میں ڈیری یونٹ پر چھاپہ مارا۔ ملزم ویجیٹبل گھی اور پاؤڈر کی ملاوٹ سے دودھ تیار کر رہا تھا۔ موقع پر کیے گئے ٹیسٹ مقرر کردہ معیار کے منافی پائے گئے۔ ایک من سے زائد تیار جعلی دودھ اور 25 کلو پاؤڈر تلف کردیا گیا۔ جعلسازی پر ملزم کے خلاف 4 دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے مطابق ویجلنس ٹیم کی طویل ریکی کے بعد ڈیری یونٹ سے تمام مال برآمد کیا گیا۔  تفصیلی رپورٹ کے لیے دودھ کا سیمپل بھی لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بجھوا دیا گیا۔ پاؤڈر اور دیگر ممنوعہ اجزاء کی ملاوٹ سے تیار دودھ انسانی صحت کے لیے مضر ہے۔ دودھ میں ملاوٹ سنگین جرم ہے جعلسازی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ شہری گھر میں استعمال ہونے والے دودھ کو پی ایف اے دفتر سے مفت ٹیسٹ کروا سکتے ہیں ۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں گرفتار ملزم محمد یحییٰ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ

پشاور:

احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں گرفتار ملزم محمد یحییٰ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

احتساب جج امجد ضیاء صدیقی نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزم محمد یحییٰ تعمیراتی کمپنی کا مالک ہے، ملزم کے اکاؤنٹس میں کروڑوں کی ٹرانزیکشن ہوئی، ملزم کے نام ایک جعلی تعمیراتی کمپنی نکل آئی ہے۔

 تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم نے جعلی کمپنی کے نام پر پیسے نکالے، ملزم نے اپنے چچازاد بھائی ایاز کے نام ایبٹ آباد اور دیگر علاقوں میں اثاثے بنائے ہیں، ملزم نے دوران تفتیش بہت اہم انکشافات کیے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں گرفتار ملزم محمد یحییٰ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
  • لاہور میں ’غذائی دہشتگردوں‘ کے خلاف آپریشن جاری
  • لاہور ہائیکورٹ: جعلی دودھ فروخت کرنیوالے ملزم کی ضمانت مسترد
  • لاہور: جنسی تعلقات سے انکار پر خاتون کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
  • اسلام آباد: نشے میں دھت ہو کر ہلڑ بازی اور پولیس اہلکار پر تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار، مقدمہ درج
  • چوہنگ میں ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والا ملزم گرفتار
  • کراچی: 2005 سے 2008 تک لسانی بنیادوں پر وارداتیں کرنے والا ملزم گرفتار
  • اسلام آباد: ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار
  • ٹریفک پولیس اہلکاروں سے جھگڑا اور تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار
  • اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پرتشدد اور ہلڑبازی کرنے والا نوجوان گرفتار