پاکستانی صارفین کیلئے دراز ایپ پر نئی سستی کٹیگری متعارف
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
دراز نے پاکستان کیلئے معیاری اور سستی خریداری کے لئے چوائس نام سے نئی کٹیگری متعارف کرادی ہے۔
آن لائن مارکیٹ پلیس دراز نے صارفین کے لیے ایک نئی ’چوائس‘ کٹگری متعارف کرائی ہے جو 3 لاکھ سے زائد معیاری اور کم قیمت اشیاء فراہم کرتی ہے۔
1 سال قبل ’Any 3‘ کے نام سے بھی متعارف کرائی گئی چوائس نامی یہ کٹیگری فیشن، روزمرہ ضروریات، بیوٹی و ہیلتھ اور لائف اسٹائل سمیت مختلف اقسام کی اشیاء میں مزید وسعت اختیار کرچکی ہے۔
اس کے ذریعے نہ صرف صارفین کو بہترین قیمتوں پر معیاری مصنوعات دستیاب ہوں گی بلکہ تین یا زیادہ اشیاء خریدنے پرمفت ڈلیوری بھی ملے گی۔
چوائس کٹیگری سے خریدی گئی اشیاء 1 سے 3 دن کے اندر ڈلیور ہوسکتی ہیں جبکہ صارفین کے لیے 14 دن کی آسان اور مفت واپسی کی سہولت بھی دستیاب ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاکستان اور افغانستان کے مابین درآمدی اشیاء پر ٹیرف میں کمی کا معاہدہ
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )پاکستان اور افغانستان کے مابین ترجیحی بنیادوں پر تجارتی معاہدہ طے پا گیا جس کے تحت دونوں ممالک ایک دوسرے کی درآمدی اشیاء پر ٹیرف میں نمایاں کمی کریں گے۔ معاہدے پر اسلام آباد میں دستخط کی تقریب منعقد ہوئی جہاں افغان ڈپٹی وزیر تجارت ملا احمد اللہ زاہد اور پاکستان کے سیکرٹری تجارت جواد پال نے معاہدے پر دستخط کیے۔معاہدے کے تحت دونوں ممالک نے ٹیرف کی شرح 60 فیصد سے کم کر کے 27 فیصد تک لانے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اقدام دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے اور خطے میں اقتصادی تعاون بڑھانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ معاہدہ یکم اگست 2025 ء سے نافذ العمل ہوگا اور ابتدائی طور پر ایک سال کے لیے موثر رہے گا۔معاہدے کے تحت پاکستان افغانستان سے درآمد کیے جانے والے انگور، انار، سیب اور ٹماٹر پر ڈیوٹی کم کرے گا، جبکہ افغانستان پاکستان سے آنے والے آم، کینو، کیلے اور آلو پر ٹیرف میں کمی کرے گا۔