ایرانی نائب صدر و سربراہ جوہری توانائی تنظیم نے ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کی 46ویں سالگرہ کے موقع پر آج اصفہان میں منعقد ہونیوالے عظیم الشان عوامی مارچ میں شرکت کی ہے اسلام ٹائمز۔ ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کی مناسبت ہر سال ایرانی کیلنڈر کے مطابق گیارہویں مہینے - بہمن کی 22 تاریخ کو جشن منایا جاتا ہے۔ اس حوالے سے انقلاب اسلامی ایران کی 46 سالگرہ کی مناسبت سے آج ایران کے تمام شہروں میں وسیع عوامی ریلیاں منعقد ہوئیں جبکہ اصفہان میں منعقد ہونے والی عوامی ریلی میں ایرانی نائب صدر و ایٹمی توانائی تنظیم کے سربراہ محمد اسلامی نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر اصفہان کے گورنر مہدی جمالی نژاد نے بھی ان کی ہمراہی کی۔  


 

 

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

مسعود پزشکیان کی پاکستان آمد، ملاقاتوں کا شیڈول منظر عام پر آگیا

سفارتی ذرائع کے مطابق باہمی ملاقاتوں میں پاک ایران تعلقات کے مزید فروغ، پاک ایران باہمی منسلکی، توانائی و تجارت میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، پاک ایران سرحدی انتظام و سلامتی اور زائرین کے حوالے سے بھی بات چیت متوقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان اس وقت اپنے 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ چکے ہیں، اس سلسلہ میں ان کی ملاقاتوں کا شیڈول بھی منظر عام پر آگیا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق اسلام آباد آمد کے بعد ایرانی صدر مسعود پزیشکیان کل سے باقاعدہ ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کریں گے، آج ایرانی صدر کے ہمراہ آنے والے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے۔ اسلام آباد آمد کے بعد ایرانی صدر اور ان کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا جائے گا۔ دورے میں ایرانی صدر کی باقاعدہ ملاقاتوں کا سلسلہ کل سے شروع ہو گا، ایرانی صدر کل وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، اسلام آباد میں وفود کی سطح پر بات چیت کی جائے گی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق پاک ایران باہمی معاہدوں اور مفاہمتی یاداشتوں پر بھی دستخط کیے جائیں گے، ڈاکٹر مسعود پزشکیان کل چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر ایاز صادق سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ ایرانی صدر کے اعزاز میں کل ظہرانے کا انتظام بھی کیا گیا ہے، ایرانی صدر کی کل صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات شیڈول ہے، صدر مملکت کی جانب سے ایرانی صدر کے اعزاز میں عشائیہ بھی متوقع ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی صدر کی عسکری قیادت سے بھی ملاقات متوقع ہے، ایرانی صدر ایران اسرائیل جنگ میں پاکستان کی بھرپور حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کریں گے، ایرانی صدر نے دوران جنگ ایرانی پارلیمانی اجلاس میں بھی پاکستان کا شکریہ ادا کیا تھا۔ مسعود پزشکیان کی قیادت میں ایرانی پارلیمانی اجلاس میں تشکر پاکستان کے نعرے بھی لگوائے گئے تھے، حالیہ ایران اسرائیل جنگ اور بھارت کے پاکستان کے خلاف اسرائیلی اسلحے کے استعمال کے تناظر میں پاک ایران قریب آئے ہیں۔

سفارتی ذرائع کے مطابق باہمی ملاقاتوں میں پاک ایران تعلقات کے مزید فروغ، پاک ایران باہمی منسلکی، توانائی و تجارت میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، پاک ایران سرحدی انتظام و سلامتی اور زائرین کے حوالے سے بھی بات چیت متوقع ہے۔ ملاقاتوں میں پاک ایران گیس پائپ لائن پر بات چیت بھی متوقع ہے، ایران کی جانب سے ون بیلٹ ون روڈ منصوبے میں شمولیت و فعال کردار ادا کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاک ایران اسلامی اتحاد کو نقصان پہنچانے کی کوششیں ناکام ہوں گی، ایرانی صدر مسعود پزشکیان
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
  • ایران کی پُرامن جوہری افزودگی بھی قابل قبول نہیں، برطانوی وزیر خارجہ
  • مسعود پزشکیان کی پاکستان آمد، ملاقاتوں کا شیڈول منظر عام پر آگیا
  • ایران اور پاکستان کے تعلقات میں نیا باب، صدر پزشکیان پاکستان کے لیے روانہ
  • ایران کا انقلاب فولاد سے بھی مضبوط!
  • ملتان، راستوں کی بندش کے خلاف عزاداران امام حسین کی جانب سے احتجاجی ریلی، ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں کی شرکت 
  • جرمنی: اسٹٹگارٹ کے قریب مسجد کو گرانے کا حکم
  • ہم اب بھی یورینیم افزودہ کرنیکی صلاحیت رکھتے ہیں، سید عباس عراقچی
  • صیہونی، اسلامی ممالک کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں، محمد باقر قالیباف