صدر مملکت آصف علی زرداری کی پرنس رحیم الحسینی سے لزبن میں ملاقات، پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
لزبن ( ڈیلی پاکستان آن لائن )صدر مملکت آصف علی زرداری نے پرنس رحیم الحسینی سے ملاقات کی اور ان کے والد پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا۔
اس موقع پر صدر مملکت نے پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ پوری قوم ایک سچے دوست اور عظیم انسان دوست شخصیت سے محروم ہونے پر سوگوار ہے، مرحوم آغا خان سے ذاتی تعلق تھا، اِنتقال سے گہرا صدمہ پہنچا۔
"جنگ " کے مطابق صدر مملکت نے مرحوم آغا خان کے پاکستان کی سماجی اور معاشی ترقی میں کردار کو سراہا اور کہا مرحوم آغا خان کی دور اندیش قیادت نے پاکستان اور دنیا کے دیگر خطوں میں لوگوں کی زندگیوں کو بہتر کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ چین کے سرکاری دورے کے دوران آغا خان کے انتقال کی خبر ملی، مرحوم آغا خان کی انسان دوستی اور انسانیت کےلیے زندگی بھر کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے لزبن آیا ہوں۔ انسانیت کےلیے مرحوم آغا خان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، امید ہے کہ پرنس رحیم الحسینی انسانیت کی خدمت کے اپنے والد کے مشن کو جاری رکھیں گے۔ مرحوم آغا خان نے اپنی زندگی خدمت خلق اور لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے وقف کی۔
پنجاب اوورسیز پاکستانی کمیشن کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ای ۔کچہری کا انعقاد ، بیرسٹر امجد ملک نے بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کے مسائل سنے
صدر پاکستان کا دورہ پاکستان اور آغا خان خاندان کے درمیان گہری اور پائیدار دوستی اور پرنس کریم آغا خان کی میراث کے دیرپا اثرات کو اجاگر کرتا ہے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: آغا خان کے آغا خان کی صدر مملکت
پڑھیں:
صدر زرداری کی چینی کمیونسٹ پارٹی کے سیکریٹری سے ملاقات
تصویر سوشل میڈیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری کی شنگھائی میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے سیکریٹری چن جینِنگ سے ملاقات ہوئی، خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری، بلاول بھٹو زرداری، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور سندھ کے وزراء شرجیل میمن اور ناصرحسین شاہ بھی ملاقات میں موجود تھے۔
پاکستان کے چین میں سفیر خلیل ہاشمی اور چین کے پاکستان میں سفیر جیانگ ژی ڈونگ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ چینی قیادت اور شنگھائی الیکٹرک کے صدر سمیت اعلیٰ حکام بھی ملاقات میں شریک تھے۔
سیکرٹری سی پی سی نے صدر سے گفتگو میں کہا کہ ہر چینی پاکستان کو آئرن برادر اور ہر موسم کا ساتھی سمجھتا ہے، فروری میں صدر زرداری کی صدر شی جن پنگ سے ملاقات نتیجہ خیز رہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک آئندہ سال تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کا جشن منانے کے منتظر ہیں۔
صدر آصف زرداری نے کہا مخالف اور دشمن عناصر پاک چین دوستی کو نقصان نہیں پہنچا سکتے، پاک چین دوستی نسل درنسل آگے بڑھے گی اور مزید مستحکم ہوگی۔ انھوں نے کہا پاک چین تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے۔
ملاقات میں ٹیکنالوجی، آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور جدت پر بھی بات چیت ہوئی، ملاقات کے بعد صدر زرداری اور وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا۔