صدر مملکت کی ترک ہم منصب سے اہم ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
استنبول: صدر مملکت آصف علی زرداری کی ترکیہ کے ہم منصب رجب طیب اردگان سے ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے دورہ پرتگال کے دوران ترکیہ میں مختصر قیام کیا اور استنبول ایئرپورٹ پر ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان سے ملاقات کی۔
ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فدان نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔ دونوں ممالک کےصدور نے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر اظہار افسوس کے لئے پرتگال پہنچے جہاں انہوں نے اسماعیلی کمیونٹی کے نئے روحانی پیشوا سے ملاقات کی اور والد کے انتقال پر تعزیت کی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: صدر مملکت
پڑھیں:
پاک روس تعلقات مشترکہ مفادات کی بنیاد پر گزشتہ برسوں میں بہتر ہوئے ہیں، صدر مملکت
تصویر سوشل میڈیا۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاک روس تعلقات مشترکہ مفادات کی بنیاد پر گزشتہ برسوں میں بہتر ہوئے ہیں، حال ہی میں دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح پر روابط بڑھے ہیں۔
صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور روس علاقائی وعالمی پلیٹ فارمز پر قریبی تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔
روس کے 35ویں قومی دن کے موقع پر ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان روس کو ایک اہم عالمی طاقت سمجھتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ روس یوریشین خطے میں علاقائی امن و استحکام یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔
صدر نے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان دوستی کے رشتے مزید مضبوط ہوں گے، آئیے ہم پاکستان اور روس کے درمیان تفہیم اورتعاون بڑھانے کے عزم کی تجدید کریں۔