اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں انہوں نے سعودی عرب کی خودمختاری اور جغرافیائی سالمیت کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم اور فلسطینی کاز کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مملکت سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے گفتگو کی۔ بیان کے مطابق نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے اسرائیلی وزیر اعظم کے غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز بیانات کی شدید مذمت کی۔ گفتگو میں سعودی عرب کی خودمختاری اور جغرافیائی سالمیت کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم اور فلسطینی کاز کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔ سعودی وزیر خارجہ نے مملکت کے تقدس اور حرمت کے دفاع میں پاکستان کی دیرینہ اور مستقل حمایت پر نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے غزہ کی تازہ صورتحال پر غور و خوض کے لیے او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا ایک ہنگامی اجلاس فوری طور پر بلانے پر اتفاق کیا۔ دوسری طرف ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے ملائیشیا کے وزیر خارجہ داتو سیری اتامہ حاجی محمد بن حاجی حسن سے ٹیلی فونک رابطے میں مشرق وسطی خصوصاً غزہ میں انسانی بحران پر تبادلہ خیال کیا۔  نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے فلسطینی عوام اور مسئلہ فلسطین کے  منصفانہ حل کے لیے پاکستان کی مستقل حمایت کا اظہار کیا۔ ملائیشیا کے وزیر خارجہ کو او آئی سی کے وزرائے خارجہ کی کونسل کا غیر معمولی اجلاس بلانے کے لیے پاکستان کی حمایت سے بھی آگاہ کیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کے لیے پاکستان حمایت کا

پڑھیں:

وزیرخزانہ کا اصلاحات کا تسلسل برقراررکھنے کے عزم کا اعادہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ملک میں اصلاحات کا تسلسل برقرار رکھنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا ہے۔واشنگٹن ڈی سی میں آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات کے دوران انہوں نے عملے کی سطح پر معاہدہ طے پانے اور Resilience and Sustainability Facility کے تحت نئی سہولت کے آغاز پر آئی ایم ایف کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔عالمی بینک گروپ کے صدر اجے بانگا سے ملاقات میں وزیر خزانہ نے ملکی شراکت داری کے لائحہ عمل کے نفاذ کیلئے جامع حکمت عملی اور مؤثر منصوبہ وضع کرنے میں عالمی بینک کی مسلسل معاونت کو سراہا۔

وزیر خزانہ نے امریکی محکمہ خزانہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری Robert Kaproth سے بھی ملاقات کی اور انہیں پاکستان کے معاشی اشاریوں میں بہتری سے آگاہ کیا۔انہوں نے ٹیکس نظام، توانائی، نجکاری، سرکاری اداروں ، پنشن اور قرضوں کے انتظام سے متعلق جاری اصلاحات پر بھی روشنی ڈالی۔امریکہ پاکستان بزنس کونسل کی جانب سے امریکی ایوان صنعت میں دئیے گئے ظہرانے میںانہوں نے علاقائی تجارت، مارکیٹ میں تنوع اور شعبہ جاتی اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا۔

دریں اثنا ء وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن کی علاقائی نائب صدر Hela Cheikhrouhou اور ان کی ٹیم سے ملاقات کی۔اجلاس میں نجی شعبے میں اصلاحات، توانائی کی منتقلی، میونسپل فنانس اور مکمل روزگار کے شعبوں میں تعاون پر غور کیا گیا۔

وفاقی وزیر نے بلوچستان میں ریکوڈک کاپر اینڈ گولڈ مائن پراجیکٹ کے لئے اڑھائی ارب ڈالر قرض کی فنانسنگ میں عالمی مالیاتی کارپوریشن کے اہم کردار کو سراہا۔دریں اثنا ء وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں بین الاقوامی فرم ڈیولائٹ کی ٹیم سے بھی ملاقات کی۔اجلاس میں توانائی کے شعبے میں اصلاحات، اہم معدنیات کی تلاش اور مارکیٹنگ، نجکاری، ٹیکنالوجی، کرپٹو پالیسی اور کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کو فعال کرنے کے شعبوں میں تعاون پر غور کیا گیا۔

اشتہار

متعلقہ مضامین

  • پانی پاکستانی عوام کی لائف لائن ہے، بھارت کو ماضی سے بھی تگڑا جواب ملے گا، اسحاق ڈار
  • فوج تیار ہے، پاکستان کےخلاف مہم جوئی کی غلطی نہ دہرائی جائے: اسحاق ڈار
  • بھارتی اقدامات کیخلاف سینیٹ میں مذمتی قرارداد منظور؛ اپوزیشن سمیت تمام جماعتوں کی حمایت
  • پانی 24 کروڑ پاکستانیوں کی لائف لائن ہے، کسی نے میلی آنکھ سے دیکھا تو جواب ماضی جیسا ہوگا: نائب وزیراعظم
  • سینیٹ اجلاس،نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی تحریک پر وقفہ سوالات مؤخر
  • اسحاق ڈار
  • اسحاق ڈار سے ازبک وزیرِ خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ، ریل لائن منصوبے پر گفتگو
  • بھارت کے ہر اقدام کا ترکی بہ ترکی جواب دیا جائے گا: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار
  • بھارت نے غیر ذمہ دارانہ رویہ اپنایا، کل بھر پور ردعمل دیں گے، اسحاق ڈار
  • وزیرخزانہ کا اصلاحات کا تسلسل برقراررکھنے کے عزم کا اعادہ