پاکستان میں کرکٹ کے ساتھ انٹرنیشنل ہاکی کا میلہ بھی لگ گیا، ڈچ اور جرمن ہاکی کلبز پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کی دعوت پر لاہور پہنچ گئیں۔

لاہور ایئرپورٹ پر اولمپیئن خواجہ جنید، پرویز سنڈھیللا، جنید چھٹہ سہیل اکرم جنجوعہ، مسعود الرحمان کوچ پاکستان پولیس اور ایچ ای سی کے حکام نے استقبال کیا۔

ڈچ ٹیم 22 اور جرمن 32 رکنی دستے پر مشتمل ہے۔ جرمن اور ڈچ ٹیمیں پرائم منسٹر یوتھ پروگرام اور پنجاب پولیس پی ایچ ایف ڈویلپمنٹ اسکواڈ پر مشتمل ٹیموں کے خلاف ایکشن میں نظر آئیں گی۔

میچز 12 اور 14 فروری کو لاہور میں ہوں گے جبکہ 16 فروری کو اسلام آباد غیر ملکی کھلاڑیوں کی میزبانی کرے گا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

کراچی: ڈاکٹر شاہ فائیو اے سائیڈ ویمنز ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد

کے ایچ اے ویمن ونگ کے تحت  کے ایچ اے  اسپورٹس کمپلیکس کے آسٹرو ٹرف  پر ڈاکٹر شاہ فائیو اے سائیڈ ویمنز ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوا۔ فائنل میں لائنسز آف دی فیلڈ نے پرل پاینئرز کو3-5 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

اس موقعہ پر ڈاکٹر سید عمران علی شاہ مہمان خصوصی تھے جبکہ تقریب کی صدارت سندھ حکومت کے سیکریٹری اسپورٹس عبد العلیم لاشاری نے کی۔

مہمان خصوصی ڈاکٹر سید عمران علی شاہ کاکہنا تھاکہ لڑکیاں بھی کھیل کے میدان میں کسی سے کم نہیں ہیں،اپنے والد ڈاکٹر سید محمد علی شاہ مرحوم کی پیروی کرتے ہوئے ہاکی کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

سیکریٹری اسپورٹس عبدالعلیم لاشاری نے کےایچ اے کی خدمات کو سراہتے ہوئے بھرپور تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا  کہ زیر تعمیر ہوسٹل اپنے مقررہ وقت پر مکمل ہو جائے گا۔

کے ایچ اے کے صدر امتیازعلی شاہ نے کہا کہ کے ایچ اے میں ہاکی کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔خوبصورت گراونڈ کا تمام تر سہرا سابق صدرکے ایچ اے ڈاکٹر جنید علی شاہ کو جاتا ہے جنہوں نے اپنے والد کی کھیلوں میں خدمات کے سلسلے کو جاری رکھا۔

کے ایچ اے ویمنز ونگ کی صدر اسماء علی شاہ نے کہا کہ سید امتیازعلی شاہ کا بطور صدر کے ایچ اے سے جڑنا کراچی میں ہاکی کی کامیابی کی ضمانت ہے،ویمن ہاکی کے فروغ کے لیے ہر ممکن کاوش کی جائے گی۔

تقریب میں سابق رکن قومی اسمبلی  ریحان ہاشمی،  کے ایچ اے کے سیکریٹری اولمپین حنیف خان، اولمپین کلیم اللہ، اولمپین افتخار سید، اولمپین وسیم فیروز، اولمپین ناصرعلی ، قومی ٹیم کے سابق انٹرنیشنل گول کیپر کوچ عبدالغفور، قومی ویمنز ٹیم کے کوچ محمد نعیم ،کے ایچ اے کی سیکرٹری ویمن ونگ بتول کاظم ، صغیر حسین اور دیگر بھی موجود تھے۔

ثمینہ تبسم،ندا انجم،ماہ نور،ریجا معیز،حمنا ندیم،ایمان اور گلناز غلام نبی نے ایمرجنگ ویمن پلئیرز کے ایوارڈز حاصل کیے۔

متعلقہ مضامین

  • پرائم منسٹر اسکیم 2025 کا آغاز، فری لیپ ٹاپ کیسے حاصل کا جاسکتا ہے؟
  • امریکی وزیر خارجہ کے تازہ ریمارکس پر ایرانی اہلکار کا دوٹوک "انکار"
  • کین ولیمسن پاکستان سپر لیگ 10 میں شرکت کے لیے لاہور پہنچ گئے۔
  • کین ولیمسن پی ایس ایل کھیلنے لاہور پہنچ گئے
  • پی ایس ایل 10 میں کونسی ٹیم کس پوزیشن پر ہے
  • کراچی: ڈاکٹر شاہ فائیو اے سائیڈ ویمنز ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد
  • پی ایس ایل 10: ملتان سلطانز کا لاہور قلندر کیخلاف ٹاس جیت پر بیٹنگ کا فیصلہ
  • طلباء کے لیےرجسٹریشن فیس میں اضافہ، نیا شیڈول جاری
  • تین بڑے ایئرپورٹس پر ای گیٹس کی تنصیب کا معاملہ، جرمن کمپنی کا پی اے اے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ
  • آسٹریلوی پریزنٹر ایرن ہالینڈ نے کھائی کراچی کی نلی بریانی، ذائقے سے متعلق کیا کہا؟