وزارت قانون نے سپریم کورٹ میں7 نئے ججز کی تقرری کی سمری تیارکرلی
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزارت قانون نے سپریم کورٹ میں7 نئے ججز کی تقرری کی سمری تیارکرلی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وزارت قانون ججز تقرری کی سمری حتمی منظوری کےلئے صدرمملکت کو بھجوائے گی اور صدرکی منظوری پرسپریم کورٹ میں ججز تقرری کا نوٹیفکیشن وزارت قانون جاری کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں نئے ججز کی تقرری کی سمری آج صدر مملکت کو بھجوادی جائے گی۔
دوسری جانب سپریم کورٹ میں نئے ججز کی تعیناتی پر عدالتوں کے لئے تین کمرے بنالئے گئے ہیں، نئی عدالتوں میں کیسزکی سماعت کے تمام انتظامات کوحتمی شکل دے دی گئی ہے۔
انٹرنیشنل تائیکوانڈو چمپیئن شپ ، پاکستان کے ابو ہریرہ شاہ کی تیسری پوزیشن
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سپریم کورٹ میں تقرری کی سمری نئے ججز کی
پڑھیں:
( 9 مئی مقدمات)ضمانت منسوخ ، عمران خان کا سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں درخواست دائر کردی
بانی پی ٹی آئی سے وکالت نامے دستخط کرانے ہیں جیل انتظامیہ رکاوٹ پیدا کر رہی ہے، درخواست
لاہور کے 9 مئی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منسوخ ہونے کے معاملے پر انہوں نے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کرلیا۔سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کے لیے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں درخواست دائر کردی ہے۔درخواست ایڈووکیٹ فیصل ملک کی جانب سے اے ٹی سی میں دائر کی گئی ہے۔درخواست گزار کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے وکالت نامے دستخط کرانے ہیں جس میں جیل انتظامیہ رکاوٹ پیدا کر رہی ہے، اگست سے پہلے سپریم کورٹ میں ضمانت کی درخواستیں دائر کرنا چاہتے ہیں۔اس معاملے پر عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جیل حکام آج ہی وکالت نامے دستخط کروا کے رپورٹ آج تک عدالت میں دیں۔