وزیراعلیٰ بلوچستان کا غیر رجسٹرڈ مائنز کی فوری رجسٹریشن اور سیکیورٹی اقدامات پر زور
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبے میں غیر رجسٹرڈ مائنز کی فوری رجسٹریشن کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے مائننگ کے شعبے میں شفافیت آئے گی اور مقامی ترقی کے امکانات بڑھیں گے۔
انہوں نے انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان کو دکی مائنز ایریا میں سیکیورٹی کے لیے 200 جوانوں کی میرٹ پر بھرتی کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ نے اس بات پر زور دیا کہ دکی مائنز میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری کے لیے ایف سی، پولیس اور لیویز فورس کی مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔
اجلاس میں وزیر مائنز میر شعیب نوشیروانی، چیف سیکریٹری بلوچستان اور دیگر حکام نے بھی شرکت کی اور اس بات پر اتفاق کیا کہ مائنز کی رائلٹی سے حاصل ہونے والی آمدنی کو مقامی ترقی کے منصوبوں میں لگایا جائے گا
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
بلوچستان: شیرانی کے پولیس اور لیویز تھانوں پر حملے
بلوچستان کے ضلع شیرانی کے پولیس اور لیویز تھانوں پر حملے میں ایک پولیس اور ایک لیویز اہلکار شہید ہوگئے۔
ڈپٹی کمشنر شیرانی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے حملے میں تھانوں کے کمیونیکیشن سسٹم کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
حملوں میں 6 اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
واقعے کے بعد سول اسپتال ژوب میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ماضی میں بھی ضلع شیرانی میں دہشت گردوں کی جانب سے کئی بار پولیس تھانوں کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔