رضوان اور ٹیم پر بھروسہ ہے، ضرور میدان ماریں گے ، محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
کراچی : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ کھلاڑی محنت کررہے ہیں، مجھے رضوان، ٹیم اور سلیکشن پر بھروسہ ہے، یہ ضرور میدان ماریں گے ، ہماری ٹیم جیتے یا ہارے اس کو سپورٹ کرنا ہے۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کی تعمیر نو میں حصہ لینے والے مزدوروں کے اعزاز میں خصوصی تقریب ہوئی جس میں ورکرز کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی ٹیم پر بھروسہ ہونا چاہیے، ہمیں ٹیم کی سپورٹ کرنی چاہیے ، ان پر بھروسہ کریں، کھلاڑی محنت کررہے ہیں، وہ اچھے رزلٹ دیں گے، مجھے رضوان، ٹیم اور سلیکشن پر بھروسہ ہے، یہ ضرور میدان ماریں گے۔
محسن نقوی نے کہا کہ لوگ سوشل میڈیا پر بات کررہے تھے کہ اسٹیڈیمز نہیں بنیں گے، آج وہ لوگ ہارے اور ہم جیتیں ہیں۔
چیئرمین پی سی بی کی جانب سے 700 سے زائد ورکرز کے اعزاز میں خصوصی طعام کا اہتمام کیا گیا۔ انہوں نے دن رات محنت کر کے اسٹیڈیم کا کام مکمل کرنے پر مزدوروں کو خراج تحسین پیش کیا۔
محسن نقوی نے مزدوروں کے ساتھ فرداً فرداً ملاقات کی اور ان سے بات چیت کی۔ چئیرمین پی سی بی نے مزدوروں کو کل پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ دیکھنے کی دعوت دی ، انہوں نے اعلان کیا کہ تعمیراتی کام میں حصہ لینے والے کارکن کل کے میچ کے ٹکٹس لے کر جائیں اور پاکستان کا کل ہونے والا میچ دیکھیں ساتھ میں دعا بھی کریں۔
تقریب سے خطاب میں محسن نقوی کا کہنا تھاکہ آج کے مہمان خصوصی یہ تمام مزدور ہیں، ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، آپ تمام مبارکباد کے مستحق ہیں کہ دن رات لگا کر اس کام کو مکمل کیا۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم میں ابھی اور کام باقی ہے جو چیمپئنز ٹرافی کے بعد کریں گے ، کراچی کی بلڈنگ کا کام لاہور سے بہتر ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ لوگ سوشل میڈیا پر بات کررہے تھے کہ اسٹیڈیم نہیں بنے گا، آج وہ لوگ ہارے اور ہم جیتیں ہیں، اس پروجیکٹ کے ہیرو وہ مزدور ہیں جنہوں نے کوئی چھٹی نہ کی گھنٹوں کام کیا۔
محسن نقوی کا کہنا تھاکہ کراچی اسٹیڈیم میں بھی ٹرینچ بنائی جائے گی، اسٹیڈیم کا اینگل بھی بہتر کریں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: محسن نقوی پی سی بی کا کہنا
پڑھیں:
تلخ کلامی کے بعد محمد رضوان اور کولن منرو مشکل میں پھنس گئے!
اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنر کولن منرو اور ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان پر پی ایس ایل ضابطہ اخلاق کی لیول 2 خلاف ورزی کرنے پرمیچ فیس کا 30 فی صد جرمانہ عائد کر دیا۔
بدھ کے روز ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلے گئے میچ کی دوسری اننگز میں اوپنر کولن منرو نے ملتان سلطانز کے افتخار احمد کو غیر قانونی انداز سے بولنگ کرانے (چکنگ) کے حوالے سے اشارہ کیا تھا۔
کولن منرو کے اشارے سے افتخار غصے میں آگئے اور اسکوائر لیگ امپائر کرس براؤن سے شکایت کرنے چلے گئے۔ اس دوران ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان اور کولن منرو کے درمیان بھی تلخ کلامی ہوئی۔
پی سی بی کی جانب سے کولن منرو پر عائد کی گئی خلاف ورزی میں افتخار احمد کے خلاف ان کے الزامات کو شامل نہیں کیا گیا۔
افتخار کے بولنگ کے ایکشن کے حوالے سے کسی امپائر نے رپورٹ نہیں کیا۔ تاہم، یہ پہلی بار نہیں جب کسی پاکستانی بولر پر مخالف بیٹر کی جانب سے براہ راست غیر قانونی بولنگ ایکشن کا الزام عائد کیا گیا ہو۔