وزیراعظم پاکستان کی سری لنکا کے صدر سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 فروری2025ء) وزیراعظم محمد شہبازشریف اور سری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے کی آج دبئی میں ملاقات ہوئی. یہ ملاقات دبئی میں ورلڈ گورنمنٹس سمٹ کے موقع پر ہوئی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ پہلی پہلی ملاقات تھی۔ پاکستان اور سری لنکا کے مابین تاریخی روابط کا ذکر کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان موجودہ خیر سگالی کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔
(جاری ہے)
دونوں رہنماوں نے دو طرفہ تعلقات کے اہم پہلوؤں بالخصوص تجارت، دفاع و سلامتی، تعلیم، مذہبی سیاحت اور کھیلوں کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے اعلیٰ سطح کے تبادلوں کو بڑھانے اور بہتر تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ سری لنکا کے صدر نے دونوں برادر ممالک کے درمیان خوشگوار اور مضبوط تعلقات کو سراہا۔ انہوں نے 1996 کے لاہور میں منعقدہ کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل کے حوالے سے اپنی خوشگوار یادوں کا بھی ذکر کیا۔ ملاقات کے دوران سارک کو مزید متحرک کرنے سمیت علاقائی اور کثیرالجہتی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سری لنکا کے
پڑھیں:
صدر زرداری کی قطری وزیراعظم سے ملاقات، دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
تصویر سوشل میڈیا۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قطر کے وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ محمد بن عبدالرحمٰن بن جاسم آل ثانی سے دوحہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ، تجارت اور سرمایہ کاری کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے اسرائیلی جارحیت کے مقابلے میں قطر کی قیادت کے اقدامات کو سراہا اور فیفا ورلڈ کپ 2022 کے کامیاب انعقاد پر قطری قیادت کو مبارک باد دی۔
اعلامیہ کے مطابق قطری وزیراعظم نے حالیہ پاک بھارت جنگ میں پاکستانی قوم اور افواج پاکستان کی بہادری کی تعریف کی۔
صدر مملکت نے قطر کو پاکستان میں بالخصوص اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ قطر کے وزیراعظم نے کہا قطر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کا حجم مزید بڑھائے گا۔
اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری، خاتونِ اول آصفہ بھٹو اور پاکستان کے سفیر نے بھی شرکت کی۔