پاکستان کو ایک اور آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی مل گئی
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
لاہور؛ پاکستان کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ایک اور ایونٹ کی میزبانی مل گئی ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان رواں سال آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کوالیفائرز کی میزبانی کرے گا۔ویمن ورلڈ کپ کوالیفائرز کے میچز اپریل 2025ء میں پاکستان کے مختلف شہروں میں ہوں گے۔
میڈیاذرائع کے مطابق کوالیفائرز میں پاکستان سمیت 6 ٹیمیں شریک ہوں گی، جن میں بنگلادیش، ویسٹ انڈیز، آئرلینڈ، اسکاٹ لینڈ اور تھائی لینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان رینجرز نے سرحد عبور کرنے پر بھارتی فوجی اہلکار کو گرفتار کرلیا
بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکار کانسٹیبل پی کے سنگھ کو زیرو لائن عبور کر کے پاکستانی حدود میں ہونے پر پاکستان رینجرز نے گرفتار کر لیا۔
میڈرپورٹس کے مطابق یہ واقعہ جلو کے دونا کے قریبی علاقے میں پیش آیا جہاں بھارتی سپاہی سرحد کی دوسری طرف پا یا گیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق مذکورہ سپاہی سے تحقیقات جاری ہیں ۔دوسری جانب بھارتی میڈیا نے بھی بی ایس ایف اہلکار کی گرفتاری کی خبر پردعو یٰ کیا ہے کہ بی ایس ایف اہلکار شدید گرمی میں سائے کی تلاش میں سرحد عبور کر گیا۔