کراچی:

شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں سیکیورٹی گارڈ سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے جس میں 2 شہری ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بنے۔

 تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ کے علاقے ایوب گوٹھ اتوار بازار کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر 17 سالہ عبدل اریب زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا ، لانڈھی بابر مارکیٹ کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے موبائل فون چھیننے کے دوران مزاحمت کرنے پر 30 سالہ عبداللہ کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لے جایا گیا۔

گڈاپ سٹی کے علاقے سپر ہائی وے نجی ہاؤسنگ اسکیم میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے  جناح اسپتال لے جایا گیا ، چھیپا حکام کے مطابق مضروب کی شناخت 30 سالہ غلام جان کے نام سے کی گئی جو کہ سیکیورٹی گارڈ ہے جبکہ واقعہ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔

اسی طرح  لیاری کے علاقے کلاکوٹ چیل چوک جدگال آرکیڈ  کے فائرنگ کے پراسرار واقعے میں 32 سالہ خالد نامی شخص زخمی ہوگیا ، ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ اتفاقیہ گولی چلنے سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے ۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی، پولیس مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 منشیات فروش گرفتار، 5 کلو سے منشیات اور اسلحہ برآمد

کراچی:

شہر قائد کے علاقے ڈاکس میں پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 5 کلو گرام سے زائد منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکس پولیس نے کیماڑی مچھر کالونی سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ، زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ کیماڑی کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت شاہنواز کے نام سے کی گئی۔

گرفتار ملزمان سے پانچ کلو گرام زائد منشیات اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے ، گرفتار ملزمان منشیات فروش ہیں اور ماما یعقوب کا منشیات کا نیٹورک آپریٹ کرتے تھے ۔

متعلقہ مضامین

  • ہیڈ مرالہ، قادر آباد پر نچلے درجے کا سیلاب، اوکاڑہ میں چھت گرنے سے میاں بیوی، بیٹی زخمی
  • شبقدر میں بدبخت بیٹے کی فائرنگ سے والد اور بیوی قتل، بھائی زخمی
  • یہودی درندوں کے حملوں سے 79 مسلمان غزہ میں شہید
  • کراچی، ملیر میں منگنی کی تقریب کے دوران فائرنگ سے باپ بیٹا زخمی
  • کراچی، کورنگی میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، 1 زخمی
  • کراچی: مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق
  • کراچی، پولیس مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 منشیات فروش گرفتار، 5 کلو سے منشیات اور اسلحہ برآمد
  • کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات، 5 افراد زخمی
  • ملک بھر میں بارشوں سے 118 بچوں سمیت 245 افراد جاں بحق ہوئے: رپورٹ
  • ملک بھر میں بارشوں سے 118 بچوں سمیت 245 افراد جاں بحق ہوئے،  رپورٹ