ابو ظبی: وزیر اعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہان سے ملاقات کررہے ہیں

دبئی (صباح نیوز/اے پی پی) وزیر اعظم شبہاز شریف نے فلسطین کے مسئلے کے 2 ریاستی حل کو خطے میں پائیدار امن کی کنجی قرار د یتے ہوئے کہا کہ 1967ء سے پہلے کی سرحدوں پر مشتمل ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو، پائیدار اور منصفانہ امن صرف 2 ریاستی حل کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ دبئی میں وزیراعظم شہباز شریف نے ورلڈ گورنمنٹس سمٹ سے خطاب کرتے
ہوئے کہا کہ50 ہزار سے زاید فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، مسئلہ فلسطین کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 7 دہائیوں سے پاکستانی قوم کو بے شمار چیلنجز کا سامنا رہا، پاکستان معاشی تبدیلی کے دوراہے پر کھڑا ہے اور غیر معمولی چیلنجز کے باوجود پاکستانی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے ، ایک سال میں معاشی استحکام آیا ہے، مہنگائی کی شرح کم ہو کر2.

4 فیصد تک آ چکی ہے، جو9 سال کی کم ترین سطح ہے، اسی طرح بنیادی شرح سود12 فیصد پر آگیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ جوہری، ہوا، پانی اور شمسی توانائی کے منصوبوں کو فروغ دے رہے ہیں، پن بجلی منصوبوں سے مزید13 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی گنجائش میں اضافہ کریں گے‘ پاکستان کو گرین انرجی پر منتقلی کے لیے100 ارب ڈالر سرمایہ کاری درکار ہے۔ وزیر اعظم شہبازشریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان اور نائب صدر و وزیر اعظم اور دبئی کے فرمانرواشیخ محمد بن راشد المکتوم سے ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال ہوا‘ ملاقات میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر بھی شریک تھے ۔ شیخ محمد بن راشد المکتوم نے وزیر اعظم شہباز شریف کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین گہرے اور دیرینہ تعلقات کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور سری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے نے دو طرفہ تعلقات کے اہم پہلوئوں بالخصوص تجارت، دفاع و سلامتی، تعلیم، مذہبی سیاحت اور کھیلوں کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا اور اعلیٰ سطح کے تبادلوں کو بڑھانے اور بہتر تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور بوسنیا اینڈ ہرزیگووینا کی چیئرپرسن برائے صدارت زلجکا سیویجانووچ نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے رابطے بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے ذریعے سرمایہ کاری کے طریقہ کار کو مزید سہل اور مجموعی کاروباری ماحول کو بہتر بنایا ہے ۔ منگل کو وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ورلڈ گورنمنٹس سمٹ کے موقع پر ڈی پی ورلڈ کے گروپ چیئرمین اور سی ای او سلطان احمد بن سلیم نے ملاقات کی۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اعظم محمد شہباز شریف سرمایہ کاری شریف نے

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف سے ورلڈ بینک کے ریجنل نائب صدر کی ملاقات

اسلام آباد:

وزیراعظم شہباز شریف سے ورلڈ بینک کے ریجنل نائب صدر عثمان ڈیون  نے ملاقات کی ہے۔

عالمی بینک کے مشرق وسطیٰ، شمالی افریقا، افغانستان اور پاکستان کے ریجنل نائب صدر عثمان ڈیون نے وزیراعظم شہباز شریف سے اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ طویل شراکت داری پر عالمی بینک کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

شہباز شریف نے خاص طور پر عالمی بینک کے صدر اجے بنگا اور پاکستان کے لیے عالمی بینک کے سابق کنٹری ڈائریکٹر ناجی بنہسین کا پاکستان کے لیے نئے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک (CPF) کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرنے پر تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے پاکستان کی ترقی کی ترجیحات بالخصوص توانائی، انسانی وسائل ، موسمیاتی تبدیلی اور گورننس اصلاحات کے شعبوں میں CPF (Country Partnership Framewok)   کے اسٹریٹجک کردار کو سراہا۔

وزیراعظم نے سندھ طاس معاہدے جیسے اہم بین الاقوامی معاہدے کو نقصان پہنچانے کے بھارت کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کی روشنی میں پاکستان کے جائز مؤقف کے لیے عالمی بینک کی اصولی حمایت کو سراہا۔

انہوں نے بین الاقوامی قانون کی پاسداری، خوشحالی کے حصول اور علاقائی امن کو برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور تمام مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے 2022 کے تباہ کن سیلاب کے دوران عالمی بینک کی بروقت اور فراخدلانہ مدد پر شکریہ ادا کیا، جس نے پاکستان کو فوری امدادی سرگرمیاں شروع کرنے اور  تعمیر نو اور بحالی کے اقدامات شروع کرنے میں مدد کی۔

اس موقع پر عثمان ڈیون نے پاکستان کے دورے کے دوران  پر تپاک مہمان نوازی پر وزیر اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پاکستان کی دیرینہ شراکت داری  اور معیشت کے اہم شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا اور وسعت دینے کے لیے عالمی بینک کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے پاکستان کی جاری میکرو اکنامک بحالی کی تعریف کی اور ملک کو مالیاتی استحکام اور پائیدار ترقی کی طرف لے جانے پر وزیر اعظم کی حکومت کی تعریف کی۔ انہوں نے خاص طور پر موجودہ انتظامیہ کے اصلاحاتی ایجنڈے کی تعریف کی، جس میں وزیر اعظم شہباز شریف کی مضبوط قیادت کو ادارہ جاتی جاتی اصلاحات کو آگے بڑھانے، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے اور جامع اقتصادی ترقی کو فروغ دینے میں اہم قرار دیا۔

ملاقات کے اختتام پر حکومت پاکستان اور ورلڈ بینک  کی جانب سے طویل المدتی ترقیاتی اہداف کے حصول اور پاکستان کے عوام کے لیے ایک خوشحال مستقبل کی تعمیر کے لیے   آنے والے سالوں میں دونوں کے مابین  تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت عافیہ صدیقی معاملے میں کسی طور بھی غافل نہیں( شہباز شریف)
  • وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب کھچی کی ملاقات(تصحیح شدہ)
  • وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر جہانزیب کھچی کی ملاقات
  • وزیراعظم سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی کی ملاقات
  • وزیراعظم شہباز شریف نے سول سروسز اسٹریکچر میں اصلاحات کے لیے کمیٹی قائم کردی
  • وزیراعظم شہباز شریف سے ورلڈ بینک کے ریجنل نائب صدر کی ملاقات
  • وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ورلڈ بنک کے ریجنل نائب صدر مسٹر عثمان ڈیون کی ملاقات
  • خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری ناگزیر ہے: وزیرِ اعظم شہباز شریف
  • وزیراعظم شہباز شریف نے کام پسند آنے پر نوجوان وی لاگر محمد طلحہ کو کتنی انعامی رقم دی؟
  • میاں محمد اظہر کے انتقال پر نواز شریف اور شہباز شریف کا اظہارِ افسوس