کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات و پر تشدد واقعات میں خاتون سمیت 6افراد جاںبحق جبکہ دیگر واقعات میں بچے سمیت 5افراد زخمی ہوئے ۔ سہراب گوٹھ تھانے کی حدود سپر ہائی وے جمالی پل کلہاڑی چوک کے قریب فائرنگ سے 50سالہ طارق ولد سعید جاں بحق ہوگیا ۔ پورٹ قاسم تھانے کی حدود گھگر پھاٹک ایف ایف بی ایل کمپنی نزد رائس مل کے گروانڈ میں سیکورٹی گارڈ52سالہ بختاور دین ولد زیوردین اتفاقیہ طور پر اپنی ہی گن چلنے سے جاں بحق ہوگیا ۔لیاری بہار کالونی مکی مسجد کے قریب گھر سے پھندا لگی لاش ملی متوفی کی شناخت 33سالہ عبدالرحمن ولد محمد حنیف کے نام سے ہوئی ۔لانڈھی رزاق آباد پیر سرہندی گوٹھ کے قریب گھر میں سیڑھیوں سے گر کر معصوم ڈیڑھ سالہ بچہ شان ولد علاؤالدین جاں بحق ہوگیا ۔ ابراہیم حیدری تھانے کی حدود کورنگی چشمہ گوٹھ دربار کے قریب سے60سالہ خاتون خدیجہ زوجہ دو دھہا کی 5 روز پانی میں ڈوبی ہوئی لاش ملی ۔ مدینہ کالونی تھانے کی حدود بلدیہ ٹاون سیکٹر 19 ڈی قبرستان کے قریب گھر سے70سالہ شخص کی لاش ملی ۔ دوسری جانب نیوکراچی صنعتی ایریا تھانے کی حدود نیو کراچی سیکٹر 11 ایف میں ناصر میڈیکل اسٹور کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 26سالہ عبدالخالق ولد مبارک حسین ، جمشید کواٹر تھانے کی حدود گرومندر محمد مسجد کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 26 سالہ بلال ولد محمد صدیق ، ناظم آباد تھانے کی حدود لیاقت آباد نمبر ایک گجر نالے کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 12سالہ زبیر ولد اصغر علی اور لانڈھی تھانے کی حدود بابر مارکیٹ لانڈھی کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 30سالہ عبداللہ ولد عبدالقادر زخمی ہوگئے جبکہ ابراہیم حیدری میں سرکاری اسکول کی چھت کا پلستر گر نے سے کلاس دوئم کا طالب علم سعاد کچھی زخمی ہوگیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: تھانے کی حدود کے قریب

پڑھیں:

اسکردو: سیاحوں کی گاڑی پر پتھر لگنے سے تھائی لینڈ کی خاتون سیاح ہلاک ہوگئی


اسکردوسے گانچھےجانے والی سیاحوں کی گاڑی پر پتھر لگنے سے غیر ملکی خاتون سیاح ہلاک ہوگئی جب کہ اس کے ساتھ گاڑی میں بیٹھی ساتھی سیاح زخمی ہوئی۔

مقامی زرائع کے مطابق اسکردو سے گانچھےجانے والی سیاحوں کی گاڑی پر غواڑی میں پہاڑ سے ایک پتھراچانک آکر گاڑی پر گرا جس کے نتیجے میں تھائی لینڈ کی خاتوں سیاح موقع پر ہلاک ہوگئی۔

ساتھی خاتون سیاح کو زخمی حالت میں آر ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ہلاک خاتون سیاح کی لاش کو آر ایچ کیو اسپتال کے سرد خانے میں رکھ دیا گیا ہے، حکومتی حکام کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

حکومتی سطح پر خاتون کی لاش کو واپس ان کے ملک بھجوایا جا سکتا ہے، تاحال خاتون کے کسی بھی رشتہ دار نے لاش  لے جانے کے لیے باضابطہ کوئی رابطہ نہیں کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، تھانے میں طلبہ کی توڑ پھوڑ، فائرنگ سے 4 زخمی
  • کراچی: فائرنگ کے واقعات میں سیکیورٹی گارڈ سمیت 2 افراد زخمی
  • خواتین کے خلاف تشدد کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ
  • پنجاب میں  خواتین کے قتل، زیادتی، اغوا ور تشدد کے واقعات میں نمایاں اضافہ
  • سندھ، بلوچستان کی ہائی ویز پر ٹریفک حادثات، خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق، 24 زخمی
  • پنجاب اور سندھ کے اضلاع میں گندم کی تیار فصل میں آگ لگنے سے کسانوں کو لاکھوں کا نقصان
  •  ٹریفک حادثات: مزید 2 نوجوان جان کی بازی ہار گئے
  • کراچی، دو مختلف ٹریفک حادثات میں 2 نوجوان جاں بحق
  • کراچی: فائرنگ کے واقعات میں سیکیورٹی گارڈ سمیت تین افراد زخمی
  • اسکردو: سیاحوں کی گاڑی پر پتھر لگنے سے تھائی لینڈ کی خاتون سیاح ہلاک ہوگئی