اشتہاری چھڑانے کیلئے وکلاء کا مبینہ تشدد‘ تھانیدار جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
لاہور (نامہ نگار) مزنگ کے علاقے میں وکلاء کے مبینہ تشدد سے پولیس کا اے ایس آئی جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق اے ایس ائی محمد شاہد ایف آئی اے عدالت کے باہر اشتہاری ملزم عدیل کو گرفتار کر کے لے جا رہا تھا کہ وکلاء نے ملزم کو چھڑوانے کے لئے پولیس ٹیم پر دھاوا بول دیا۔ وکلاء اور ملزم کے تشدد سے تھانہ شاد باغ کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد شاہد کی طبیعت بگڑ گئی۔ اسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا جبکہ وکلاء اشتہاری عدیل کو چھڑوا کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور ملزموں کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کر دیئے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ورلڈ پولیس اینڈ فائر گیمز میں ریسلنگ مقابلے میں 02 برانز میڈل جیتنے والے سب انسپکٹر کی آئی جی پنجاب سے ملاقات
سٹی 42: ورلڈ پولیس اینڈ فائر گیمز میں ریسلنگ مقابلے میں 02 برانز میڈل جیتنے والے سب انسپکٹر کی آئی جی پنجاب سے ملاقات ہوئی ، آئی جی پنجاب نے حوصلہ افزائی کی اور تعریفی سند سے نوازا
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورسے سب انسپکٹر فرقان احمد خان پہلوان نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔سب انسپکٹر فرقان احمد خان پہلوان کی ورلڈ پولیس اینڈ فائر گیمز میں ریسلنگ مقابلے میں 02 برانز میڈل جیتنے پر حوصلہ افزائی کی گئی۔ آئی جی پنجاب نے سب انسپکٹر فرقان احمد خان پہلوان کو تعریفی سند سے نوازا۔
میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا
اس موقع پر آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس کے ایتھلیٹس قومی و صوبائی سمیت بین الاقوامی سطح پر مسلسل کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں۔کھیلوں میں میڈلز جیتنے والے پولیس ایتھلیٹس محکمہ کا فخر ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور سرپرستی کیلئے بھرپور اقدامات جاری رہیں گے۔تفصیلات سے آگا ہ کرتے ہوئے ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ورلڈ پولیس اینڈ فائر گیمز میں 80 سے زائد ممالک کی لاء انفورسمنٹ ایجنسیز کے کھلاڑیوں اور فائر فائٹرز نے حصہ لیا۔
نادر آباد:2 مشکوک ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد
سب انسپکٹر فرقان احمد خان نے کریکو رومن اور فری سٹائل ریسلنگ میں 02 کانسی کے تمغے جیتے۔فرقان احمد خان پہلوان نے ریسلنگ مقابلے میں امریکہ اور منگولیا کے پہلوانوں کو شکست دی۔امریکہ میں ہونے والی ورلڈ پولیس اینڈ فائر گیمز میں پاکستان کے واحد کھلاڑی نے پنجاب پولیس کی نمائندگی کی۔