لاہور: مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی محنت سے پاکستان کی معیشت استحکام کی طرف بڑھ رہی ہے اور آئی ایم ایف نے بھی پاکستان کی معاشی ترقی کو تسلیم کیا ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے صوبائی اسمبلی کے اراکین نے لاہور میں ملاقات کی، جس میں ملک کی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نواز شریف نے کہا کہ معیشت کے اشاریے بہتر ہو رہے ہیں، اور پالیسی ریٹ میں کمی سے معیشت کو فائدہ پہنچ رہا ہے اور معاشی سرگرمیاں تیز ہو رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف کی محنت کے نتیجے میں روپیہ مستحکم ہو رہا ہے، اسٹاک ایکسچینج کی سطح بلند ہو چکی ہے اور مہنگائی میں کمی آ رہی ہے، جس کا اعتراف آئی ایم ایف نے بھی کیا ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ ایک شخص نے بے ایمانی کے ساتھ اقتدار حاصل کیا اور ملک کی بنیادوں کو ہلا دیا، مگر مسلم لیگ (ن) نے پاکستان کی ترقی اور فلاح کے لیے اپنی قربانیاں دیں اور آئندہ بھی ملک کی خدمت کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں خوشحالی اور رونقیں واپس آ رہی ہیں، اور پاکستان سیاہ اندھیروں سے باہر آ رہا ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ ہی عوام کے لیے ریلیف فراہم کرتی ہے اور ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

.

ذریعہ: Nai Baat

پڑھیں:

سابق وزیراعظم نوازشریف کل پاکستان روانہ ہوں گے

لندن: سابق وزیراعظم نوازشریف کل پاکستان روانہ ہوں گے،ان کی وطن واپسی شیڈ ول کے مطابق ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق نوازشریف نے لندن میں متعدد میڈیکل ٹیسٹ کرائے،ان کا طبی معائنہ کیا گیا،سابق وزیر اعظم کی صحت بہتر ہے۔
نوازشریف 12 اپریل کو لندن پہنچے، 2ہفتے قیام طے تھا،ان کی واپسی بھی طے شدہ دن کے مطابق ہو رہی ہے،سابق وزیر اعظم کے قیام میں توسیع کی خبر درست نہیں ہے۔
علاوہ ازیں سابق وزیراعظم و مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ ان کی صحت بالکل ٹھیک ہے ، غلط خبریں پھیلائی گئی ہیں۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان صحیح سمت میں چل پڑا ہے،وزیراعظم شہباز شریف بہترین کام کررہے ہیں جب کہ مریم نواز نے پنجاب میں ترقی کی نئی منازل طے کی ہیں۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ سب کو مل کر پاکستان کی ترقی کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا، شہباز شریف نے گرتی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کردیا ہے،پاکستان میں ہر کام میرٹ پر ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز پنجاب میں کوئی بھی کام میرٹ کے خلاف نہیں کر رہیں،لاہور کی بحالی کیلئے بہت سے منصوبے چل رہے ہیں، لاہور کو اصل حالت میں بحال کریں گے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کی معیشت مستحکم ہورہی ہے،ورلڈبینک
  • نواز شریف کا فوری پاکستان واپس آنے کا فیصلہ
  • سابق وزیراعظم نوازشریف کل پاکستان روانہ ہوں گے
  • ٹرمپ کے ٹیرف سے عالمی اقتصادی ترقی کی رفتار سست ہو گئی، آئی ایم ایف
  • پاکستان صحیح سمت میں چل پڑا، سب کو ملکر ترقی میں کردار ادا کرنا ہوگا: نوازشریف
  • شہباز شریف کا کام بہترین، مریم نے ترقی کی نئی منازل طے کیں: نوازشریف
  • میری صحت بالکل ٹھیک، غلط خبر پھیلائی گئی، نواز شریف
  • نواز شریف اور شہباز شریف ماحول خراب کرنے والوں کو سمجھائیں، شرجیل میمن
  • معیشت کی ترقی کیلئے کاروباری طبقے کے مسائل کا حل ضروری ہے: ہارون اختر خان
  • لیگی وزرا بیان بازی کر رہے ہیں، نواز اور شہباز اپنے لوگوں کو سمجھائیں، شرجیل میمن