مشی خان گندی زبان استعمال کرنے والے پاکستانی یوٹیوبرز پر برس پڑیں
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
پاکستانی اداکارہ اور میزبان مشی خان نے بھارتی پوڈکاسٹر رنویر الہ آبادیا اور کامیڈین سمے رائنا کے تنازع پر بات کرتے ہوئے پاکستانی یوٹیوبرز کے رویے پر بھی سوال اٹھا دیا۔
بھارت میں اس وقت رنویر الہ آبادیا شدید تنقید کی زد میں ہیں، جب انہوں نے ایک ریئلٹی شو میں نامناسب سوالات کیے اور 2 کروڑ روپے کی متنازع پیشکش کی۔
اس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے بائیکاٹ کی مہم شروع ہو گئی، اور ان کے خلاف پولیس شکایت بھی درج کرائی گئی۔
مشی خان نے اس معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا، "بھارت میں لوگ کھل کر ایسے یوٹیوبرز کے خلاف کھڑے ہو رہے ہیں، لیکن پاکستان میں ایسا کیوں نہیں ہوتا؟"
انہوں نے مزید کہا کہ "ہمارے ہاں بھی بہت سے یوٹیوبرز ایسے ہیں جو گندی زبان استعمال کرتے ہیں، گالیاں دے کر کیرئیر بنا چکے ہیں، اور اب وی لاگرز بن گئے ہیں۔ ان میں سب سے ٹاپ پر ڈکی بھائی ہیں، جنہوں نے 13، 14 سال کے بچوں کو یہ سب سکھایا ہے۔"
مشی خان نے نشاندہی کی کہ "بھارت میں پورا ملک ان یوٹیوبرز کے خلاف کھڑا ہو گیا ہے، چاہے وہ کتنے ہی مشہور کیوں نہ ہوں، لیکن پاکستان میں ایسا کوئی ردعمل نظر نہیں آتا"۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ٹی 20 سیریز، تیسرے میچ میں بنگلہ دیش کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج شیر بنگلہ اسٹیڈیم ڈھاکا میں کھیلا جا رہا ہے، میزبان ٹیم کو سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔
بنگلہ دیشی کپتان لٹن داس نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے تاکہ پاکستانی بلے بازوں کی خراب فارم کا فائدہ اٹھایا جا سکے۔ پاکستانی کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ ٹیم ابتدائی میچز میں اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکی، لیکن آخری میچ میں جیت کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔
پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں: فخر زمان کی جگہ صاحبزادہ فرحان اور خوشدل شاہ کی جگہ حسین طلعت کو شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کو بنگلہ دیش کے خلاف پہلی بار ٹی 20 سیریز میں شکست کا سامنا ہے۔ ابتدائی دونوں میچوں میں پاکستانی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام رہی، پہلے میچ میں ٹیم 110 رنز پر ڈھیر ہو گئی، جبکہ دوسرے میچ میں 134 رنز کا ہدف بھی حاصل نہ کر سکی۔
پاکستان کو آج کے میچ میں کامیابی حاصل کر کے کلین سوئپ کی خفت سے بچنے کا چیلنج درپیش ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں