پشاور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ 26 نومبر کو جو ہوا پوری قوم نے دیکھا، ہمارے لیڈر نے قانون کی بالادستی کی بات کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماء اور رکن قومی اسمبلی شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ کل میرے سامنے بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو ہٹانے کی کوئی بات نہیں کی ہے، شیر افضل مروت کی پارٹی کے لیے بہت خدمات ہیں اور انہیں جہاں بلایا گیا پہنچے ہیں۔ پشاور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی شہریار آفریدی نے کہا کہ 26 نومبر کو جو ہوا پوری قوم نے دیکھا، ہمارے لیڈر نے قانون کی بالادستی کی بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی بالادستی ہی قوم کو دوام بخشتی ہے، ہم آئین و قانون کے لیے کھڑے رہیں گے، قبائلی عوام سے جو وعدہ کیا گیا اس سے تمام اسٹیک ہولڈرز نے منہ پھیر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں تحریک انصاف پربدترین ظلم و بربریت کی جا رہی ہے، 8 فروری کو پورے پنجاب میں دفعہ 144 نافذ رہی تاہم اس کے باوجود بھی عوام نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا اور دیگر جماعتوں کو مسترد کر دیا۔ شہریار آفریدی نے کہا کہ جیلوں میں تحریک انصاف پر تشدد کیا جا رہا ہے پارٹی کے بہت سے قائدین اور کارکنان بلاوجہ جیلوں میں ہیں ایسی حرکتیں پاکستان کو کھوکھلا کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شیر افضل کی پارٹی کے لیے خدمات ہیں، ان کے لیے بانی سے بات کریں گے۔ رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا ہم آئین و قانون کے لیے کھڑے رہیں گے، وفاق نے کوہاٹ کے فنڈز روکے ہوئے ہیں، فارم 47 والوں کی سیاست ختم ہو گئی ہے، قانون کی بالادستی کے لیے ہم سب کو ایک ہونا پڑے گا، جوڈیشل کمیشن کیوں نہیں بنایا جارہا ہے؟ کیا رکاوٹ ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: قانون کی بالادستی رکن قومی اسمبلی شہریار آفریدی نے کہا کہ پی ٹی آئی شیر افضل کے لیے

پڑھیں:

اسلام آباد، ڈپٹی سپیکر جی بی اسمبلی سعدیہ دانش اور جمیل احمد کی ندیم افضل چن سے ملاقات

ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ پارٹی کی ترجمانی جدید میڈیا کے تقاضوں کے مطابق کی جانی چاہئے تاکہ عوام تک پارٹی کا مؤقف واضح انداز میں پہنچ سکے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان اسمبلی کی ڈپٹی سپیکر و صوبائی سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان سعدیہ دانش اور ممبر گلگت بلتستان اسمبلی جمیل احمد نے سینٹیرل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی ندیم افضل چن سے ملاقات کی اور نئی ذمہ داری پر مبارکباد پیش کی۔ ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ پارٹی کی ترجمانی جدید میڈیا کے تقاضوں کے مطابق کی جانی چاہئے تاکہ عوام تک پارٹی کا مؤقف واضح انداز میں پہنچ سکے۔ ندیم افضل چن نے کہا کہ بطور مرکزی سیکرٹری اطلاعات ان کی کوشش ہو گی کہ قومی و علاقائی سطح پر پیپلز پارٹی کا مثبت اور عوام دوست چہرہ سامنے لایا جائے۔ اس موقع پر ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سعدیہ دانش اور ممبر گلگت بلتستان اسمبلی جمیل احمد نے  ندیم افضل چن کو نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ ان کی تقرری سے پارٹی کے میڈیا امور میں مزید بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک نظریاتی جماعت ہےجس کا بیانیہ عوامی حقوق، جمہوریت کے استحکام اور آئین کی پاسداری پر مبنی ہے اور اسے موثر طریقے سے اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • عمران نیازی میری مقبولیت سے خوف زدہ ، شیرافضل مروت
  • شیر افضل مروت نے مشکل وقت میں پاٹی کو سہارا دیا، اس کو نکال دیا گیا، معظم بٹ
  • قومی اسمبلی کمیٹی برائے داخلہ میں پاکستان سیٹیزن شپ ایکٹ ترمیمی بل منظور
  • شکر ہے شیر افضل مروت سے جان چھوٹ گئی، عمران خان کا اظہار تشکر
  • اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بیک ڈور مذاکرات نہیں ہورہے: عمر ایوب
  • بانی پی ٹی آئی کی شیر افضل مروت کے بیانات پر وقاص اکرم کو سخت جواب دینے کی ہدایت
  • عمران خان کے شیر افضل مروت سے متعلق سخت ریمارکس، وکلا سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
  • اسلام آباد، ڈپٹی سپیکر جی بی اسمبلی سعدیہ دانش اور جمیل احمد کی ندیم افضل چن سے ملاقات
  • عمران خان کو معدنی وسائل ایکٹ پر تحفظات، وزیراعلیٰ گنڈا پور کو طلب کرلیا
  • ''شکر ہے شیر افضل مروت سے جان چھوٹی،، عمران خان کی وکلا سے ملاقات کی اندرونی کہانی