اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان کے زیراہتمام 14فروری کو یوم حیا کے طور پر منایا جائے گا، قاری ہدایت اللہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اہلحدیث یوتھ فورس کے رہنما کا کہنا تھا کہ انٹرٹینمنٹ، تفریح، فضول طرز کے اغیار کے پیش کردہ ایام کو منا کر ملک میں بے حیائی کو فروغ دینے والوں کا ناطقہ بند کرنا ہوگا، یہ لوگ نسل نو کو پہلے بھی تباہ کر چکے اور اب اخلاقی پستی کی دلدل میں دھنسانا چاہتے ہیں، ہم ان سیکولر قوتوں کو ہرگز کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ اسلام ٹائمز۔ اہلحدیث یوتھ فورس ضلع ملتان کے صدر قاری ہدایت اللہ رحمانی نے کہا ہے کہ بے حیائی کا دوسرا نام ویلنٹائن ڈے ہے، بے حیائی کو بطور ایجنڈا پرموٹ کرنے ویلنٹائن ڈے، حقوق کے نام پر میرا جسم میری مرضی کی خرافات میں ملوث این جی اوز یہود کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان کے زیراہتمام 14فروری کو یوم حیا کے طور پر منایا جائے گا اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان کے مرکزی صدر حافظ محمد سلمان اعظم، مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور مدنی کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق تمام ائمہ و خطبا شرم و حیا کے موضوع پر خطبہ جمعہ پڑھائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ انٹرٹینمنٹ، تفریح، فضول طرز کے اغیار کے پیش کردہ ایام کو منا کر ملک میں بے حیائی کو فروغ دینے والوں کا ناطقہ بند کرنا ہوگا، یہ لوگ نسل نو کو پہلے بھی تباہ کر چکے اور اب اخلاقی پستی کی دلدل میں دھنسانا چاہتے ہیں، ہم ان سیکولر قوتوں کو ہرگز کامیاب نہیں ہونے دینگے، ملک پاکستان میں ہم اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان کے پلیٹ فارم سے نفاذ اسلام کی پرامن جدوجہد جاری رکھیں گے کیونکہ ملک پاکستان کی اصل تقدیر اسلامی نظام ہی ہے جس میں تمام مسائل کا حل پنہاں ہے اسلام انتہائی پاکیزہ اور شرم حیاوالا مذہب ہے جو عورت کی عزت کا حکم دیتا ہے جبکہ ویلنٹائن ڈے بے حیائی ،فحاشی، عریانی کو عام کرنے کادن ہے اس سے گریز کیا جائے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بے حیائی
پڑھیں:
دہشتگردوں کا ملک کے اندر اور باہر پورا بندوبست کیا جائے گا،راناثنااللہ
وزیراعظم کے مشیر اور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ٹریننگ کیمپس کو نشانہ بنانے کا عندیہ دیدیا۔ کہا جو نئی پالیسی بن رہی ہے دہشت گردوں کا ملک کے اندر اور باہر پورا بندوبست کیا جائےگا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہاکہ دہشت گردوں کے پیچھے ‘را ہے ، افغان حکومت محفوظ پناہ گاہیں فراہم کررہی ہیں، جو نئی پالیسی بن رہی ہے ان کا یہاں اور وہاں دونوں جگہ پورا بندوبست کیا جائےگا۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اگر خیبرپختونخوا حکومت دہشتگردوں کی مددگار ثابت ہوگی تو یہ خود بھی جاتی رہے گی۔ آئین و قانون علی امین گنڈاپور کو افغانستان کے ساتھ مذاکرات کی اجازت نہیں دیتا۔
وزیراعظم کے مشیر نے مزید کہا کہ ملک میں نئے صوبے بنانے کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا، یہ ابھی بحث ہے۔