حج واجبات کی ادائیگی کا آج آخری روز، وزارت مذہبی امور
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
اسلام آباد (اے پی پی) وزارت مذہبی امور نے سرکاری اسکیم کے حج درخواست گزاروں کو متنبہ کیا ہے کہ آج 14فروری تک حج واجبات کی عدم ادائیگی کی صورت میں حج درخواست منسوخ کردی جائے گی۔ وزارت مذہبی امورکے ترجمان کا کہنا ہے کہ سرکاری اسکیم کے حج درخواست گزاروں کے حج واجبات کی تیسری قسط کی ادائیگی اور پیکج کی تبدیلی کی حتمی تاریخ 14فروری مقرر کی گئی ہے، مقررہ تاریخ تک واجبات کی عدم ادائیگی کی صورت میں ان کی حج درخواست منسوخ ہوسکتی ہے اس لئے تمام درخواستگ گزاروں کو چاہئے کہ وہ مقررہ تاریخ تک واجبات کی تیسری قسط
اپنے متعلقہ بینکوںمیں جمع کرادیں اور اگر وہ پیکج تبدیل کرانا چاہتے ہیں تو اس قسط کے ساتھ پیکج کی تبدیلی کی درخواست بھی دے سکتے ہیں،14 فروری کے بعد پیکج کی تبدیلی ممکن نہیں ہوگی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: حج درخواست واجبات کی
پڑھیں:
گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
فیصل کریم کنڈی نے خط میں کہا کہ صوبائی حکومت ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکسز کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف نہیں مل سکتا۔ اسلام تائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم پاکستان کے نام خط لکھ کر ضم شدہ قبائلی اضلاع اور پاٹا کے لیے وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے اور اس میں توسیع کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحال کر کے انضمام کے وقت کیے گئے وعدوں کی پاسداری کی جائے۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے خط میں مطالبہ کیا کہ قبائلی اضلاع اور پاٹا میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور دیگر وفاقی محصولات کے نفاذ پر نظرثانی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکسز کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف نہیں مل سکتا۔
انہوں نے تجویز دی کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر مشتمل مشترکہ کمیٹی قائم کر کے قبائلی اضلاع کی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے ٹیکسوں کے نفاذ سے قبل ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کی معاشی و مالی صورتحال کا جائزہ لینا ضروری ہے، جبکہ ٹیکسوں کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل یا کسی مناسب آئینی فورم پر فوری طور پر پیش کیا جائے۔
گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ قبائلی عوام نے پاکستان کے امن، استحکام اور سلامتی کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ وفاق اور صوبے کی یکساں ٹیکس پالیسی قبائلی عوام کا ریاست پر اعتماد بحال کرنے میں مددگار ثابت ہوگی، جبکہ ٹیکس ریلیف سے ضم شدہ اضلاع کی سماجی و معاشی ترقی اور قومی دھارے میں انضمام کا عمل مزید تیز ہوگا۔