ترکیہ : اعلیٰ تعلیم کے خواہاں غیر ملکی طلبہ کی درخواستوں کی وصولی
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکیہ میں اعلی تعلیم کے خواہاں غیر ملکی طلبہ کے داخلہ امتحان کے لیے درخواستیں وصول کرنے عمل شروع ہوگیا کونسل آف ہائر ایجوکیشن کے مطابق ترک یونیورسٹیوں میں امتحان 60 ممالک اور 88 مراکز میں منعقد کیا جائے گا۔ یہی امتحان ترکیہ کے 18 صوبوں اور 19 مراکز میں بھی منعقد ہوگا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وفاقی تعلیمی بورڈ اسلام آباد نے اردو انٹرنیشنل امتحان کا شیڈول جاری کر دیا
وفاقی تعلیمی بورڈ اسلام آباد نے اردو انٹرنیشنل امتحان کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امتحان 19 نومبر 2025 کو ہانگ کانگ میں منعقد ہو گا۔ امتحانی مرکز اسلامک انسٹیٹیوٹ میموریل کالج، ہانگ کانگ میں قائم کیا گیا ہے۔
پہلا پرچہ "ریڈنگ اینڈ رائٹنگ" صبح 9 بجے سے 10:45 تک ہو گا۔ دوسرا پرچہ "مضمون نویسی " 11:45 سے 1:15 بجے تک لیا جائے گا۔
طلبا کو امتحان مرکز پر صبح 8:30 بجے رپورٹ کرنا ہو گا۔ موبائل فون اور اسمارٹ واچ لے جانا سختی سے منع ہے
مزید برآں امتحانات کی نگرانی فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کرے گا۔