تائیوان: شاپنگ مال میں دھماکے سے 5افراد ہلاک ‘7زخمی
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
تائیوان میں دھماکے سے شاپنگ مال کی درمیانی منزلوں کی کھڑکیاں ٹوٹ گئی ہیں
تائی پے (انٹرنیشنل ڈیسک) تائیوان کے شہر تائی چنگ میں شاپنگ مال میں دھماکے سے 5افراد ہلاک اور 7زخمی ہو گئے۔دھماکا شاپنگ مال کی بارہویںمنزل پر ہوا جس کی تزئین و آرائش جاری تھی۔ محکمہ فائر بریگیڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ واقعے میں 5 افراد کی جانیں گئیں اور 7 افراد زخمی ہوئے۔ ممکنہ طور پر دھماکہ ریستوران میں گیس لیکج کے باعث ہوا ہے۔ دوسری جانب تائیوان کے رہنما لائی چِنگ نے دھماکے کی تحقیقات کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل شاپنگ مال
پڑھیں:
تھائی لینڈ: پولیس کا طیارہ گر گیا، 6 افراد ہلاک
تھائی لینڈ کی پولیس کا چھوٹا طیارہ ساحل کے قریب سمندر میں گر گیا جس کے نتیجے میں جہاز میں سوار 6 افراد ہلاک ہو گئے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ کے ہواہن ایئر پورٹ کے قریب سمندر میں مقامی پولیس کا ٹوئن اوٹر طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا۔
تھائی نیشنل پولیس نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر واقعے کی تفصیل میں بتایا ہے کہ پولیس ایوی ایشن ڈویژن کا یہ طیارہ افسران کی پیرا شوٹ تربیت کے لیے آزمائشی پرواز پر تھا۔
تھائی ایمرجنسی سینٹر نے بتایا ہے کہ یہ حادثہ صبح سوا 8 بجے پیش آیا ہے، طیارے میں 1 پائلٹ اور 5 پولیس اہلکار سوار تھے۔
Post Views: 1