ترک صدر کی گاڑی ڈرائیو کرنا ناقابلِ فراموش لمحہ ہے: آصفہ بھٹو زرداری
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
ترک صدر کی گاڑی ڈرائیو کرنا ناقابلِ فراموش لمحہ ہے: آصفہ بھٹو زرداری WhatsAppFacebookTwitter 0 14 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:پاکستان کی خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو زرداری نے ترک صدر رجب طیب اردوان کی گاڑی ڈرائیو کرنے کو ناقابلِ فراموش لمحہ قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر پاکستانی خاتونِ اوّل نے اس یادگار لمحے کی ویڈیو شیئر کی اور اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ان کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں ترک صدر اور پاکستانی صدر آصف علی زرداری کو آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ گاڑی میں سوار دیکھ سکتے ہیں۔
ویڈیو میں خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو زرداری گاڑی چلا رہی ہیں جبکہ رجب طیب اردوان ان کے ساتھ فرنٹ سیٹ پر بیٹھے ہیں اور صدرِ مملکت آصف علی زرداری پیچھے والی نشست پر موجود ہیں۔
پاکستانی خاتونِ اوّل نے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ صدر طیب اردوان کے دورۂ پاکستان کے موقع پر ان کی گاڑی چلانا ایک یادگار لمحہ ہے۔
انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ ڈرائیونگ سیٹ پر 2 صدور کے ساتھ یہ لمحہ کبھی نہیں بھول سکتی۔
خیال رہے کہ مذکورہ ویڈیو ترکیہ کے صدر رجب طبیب اردوان کے حالیہ دورے کی ہے، جب انہوں نے الیکٹرک گاڑی صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو تحفے میں دی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ا صفہ بھٹو زرداری کی گاڑی
پڑھیں:
وزیراعظم نے27 ویں ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی کی حمایت مانگی ہے، بلاول بھٹو
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کا وفد صدر زرداری اور مجھ سے ملنے آیا تھا، مسلم لیگ (ن) کے وفد نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں پاکستان پیپلزپارٹی کی حمایت مانگی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم میں آئینی عدالت کا قیام، ایگزیکٹو مجسٹریٹس کی بحالی اور ججوں کے تبادلے کا اختیار شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم میں این ایف سی میں صوبائی حصے کے تحفظ کا خاتمہ اور آرٹیکل 243 میں ترمیم کے نکات بھی شامل ہیں، مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم میں تعلیم اور آبادی کی منصوبہ بندی کے اختیارات کی وفاق کو واپسی اور الیکشن کمیشن کی تقرری پر جاری تعطل ختم کرنا شامل ہیں۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 6 نومبر کو صدرِ پاکستان کے دوحہ سے واپسی پر طلب کیا گیا ہے تاکہ پارٹی پالیسی کا فیصلہ کیا جاسکے۔