بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں دھماکے سے 9 مزدور جاں بحق، 6 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
بلوچستان(نیوز ڈیسک)ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں کوئلے کی کان میں کام کرنے والے مزدروں کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں دھماکے سے 9 مزدور جاں بحق اور متعدد کان کن زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں کوئلے کی کان میں کام کرنے والے مزدروں کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے اور دھماکے کی جگہ کو تحویل میں لیکر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔ڈپٹی کمشنر ہرنائی کا بتانا ہے کہ شاہرگ کے علاقے میں دھماکے سے 9 مزدور جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے۔شاہرگ دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے زیادہ تر مزدوروں کا تعلق شانگلہ کے گاؤں پورن سے ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کے علاقے
پڑھیں:
پنجاب بھر میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر سکیورٹی کیلئے کومبنگ آپریشنز، متعدد گرفتاریاں
سٹی42: پنجاب پولیس نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے صوبہ بھر میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کیے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 248 کومبنگ آپریشنز کیے گئے۔
ان آپریشنز کے دوران 7 ہزار 392 مشتبہ افراد کی چیکنگ کی گئی جن میں سے 18 مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا۔ مزید برآں 27 سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کے دوران 2261 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی جبکہ ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا۔
اتراکھنڈ میں ہیلی کاپٹر کی سڑک پر ہنگامی لینڈنگ، پائلٹ زخمی
پولیس نے کارروائیوں کے دوران سنگین جرائم میں ملوث 71 اشتہاری مجرمان، 12 عدالتی مفرور اور 2 عادی جرائم پیشہ افراد کو بھی گرفتار کیا۔ ترجمان کے مطابق جرائم پیشہ افراد سے بڑی تعداد میں ناجائز اسلحہ اور گولیاں برآمد کی گئیں۔
ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں کے دوران ایک مجرم کو کیفر کردار تک پہنچایا گیا جبکہ سکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔