حکومت کی جانب سے عالمی خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث 15 فروری سےملک میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے تک کی کمی کیے جانے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے تیل میں قیمتوں کی کمی کی تجویز پر مبنی سمری حکومت کو بھیج دی ہے، جس میں فروری کے وسط سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع ہے۔

پیٹرولیم انڈسٹری کے اندازوں کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 11 پیسے فی لیٹر کمی ہوسکتی ہے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ اسی طرح مٹی کا تیل 3 روپے 45 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 60 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

قیمتوں کی ایڈجسٹمنٹ عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ سے منسلک ہے۔ حکومت آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے بھیجی گئی سمری کا جائزہ لے گی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کی مناسبت سے 15 فروری کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی یا اضافے کا اعلان کرے گی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نظر ثانی شدہ قیمتوں کی حتمی منظوری وزیراعظم شہباز شریف دیں گے اور وزارت خزانہ نئی قیمتوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرے گی جس کا اطلاق آئندہ 15 روز تک ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی اطلاق اوگرا پیٹرولیم خام تیل ڈیزل شہباز شریف مٹی کا تیل مصنوعات نوٹیفکیشن ہائی اسپیڈ وزیراعظم.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اطلاق اوگرا پیٹرولیم خام تیل ڈیزل شہباز شریف مٹی کا تیل مصنوعات نوٹیفکیشن ہائی اسپیڈ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پیسے فی لیٹر کا امکان ہے قیمتوں کی

پڑھیں:

پنجاب میں اسموگ کے خاتمے کے لیے ’اینٹی اسموگ گنز‘ کا استعمال

موسم تبدیل ہوتے ہی پنجاب کو اسموگ نے گھیر لیا ہے، اسموگ میں کمی لانے کے لیے لاہور شہر میں مخصوص اینٹی اسموگ گنز کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

شہر میں مجموعی طور پر 15 اینٹی اسموگ گنز استعمال کی جاتی ہیں۔ ہر گن ایک بار کے استعمال میں قریباً 12 ہزار لیٹر پانی اسپرے کرتی ہے۔ ان گنز کے لیے پانی واسا، پی ایچ اے اور دیگر ذرائع سے حاصل کیا جاتا ہے۔

آپریشنل ہیڈ ساجد بشیر کے مطابق اسموگ کے شدید دنوں میں لاہور میں روزانہ قریباً ایک لاکھ 80 ہزار لیٹر پانی فضا میں موجود آلودگی کم کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ مزید جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اینٹی اسموگ گنز پانی کا استعمال پنجاب حکومت پنجاب موسم وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • چینی کی سرکاری قیمت پر عدم دستیابی
  • سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟
  • سونے کی قیمتوں میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
  • ملک میں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ کیا ہے؟
  • عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہوگیا، مقامی سطح پر بھی قیمتوں میں مزید اضافہ
  • بھارتی ویمنز ٹیم نے پہلی بار ورلڈ کپ جیت لیا، جیتنے اور ہارنے والی ٹیموں کو کتنی انعامی رقم ملی؟
  • پاک افغان بارڈر کی بندش: خشک میوہ جات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
  • چینی عوام کی پہنچ سے دور، مختلف شہروں میں قیمت 220 روپے کلو تک پہنچ گئی
  • ملک میں چینی کی قیمت 210 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
  • پنجاب میں اسموگ کے خاتمے کے لیے ’اینٹی اسموگ گنز‘ کا استعمال