Daily Ausaf:
2025-04-25@05:02:09 GMT

پیٹرولیم سیکٹر سے اچھی خبر آگئی

اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT

پیٹرولیم سیکٹر سے اچھی خبر ہے کہ فرنس آئل کی ایکسپورٹ میں زبردست اضافہ ہوگیا۔

فرنس آئل کی ایکسپورٹ جنوری میں 189 ہزار ٹن کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، جنوری 2025 میں ماہانہ تیل کی ایکسپورٹ جنوری 24 کے مقابلے میں 113 فیصد اور گزشتہ سال دسمبر کے مقابلے میں 47 فیصد بڑھی ہے۔فرنس آئل ایکسپورٹ 89 ہزار ٹن سے بڑھ کر 189 ہزار ٹن کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

نیپتھا کی برآمدات میں بھی 189 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے، مالی سال 2025 کے سات ماہ میں ایکسپورٹ میں سالانہ 63 فیصد اضافہ ہوا، مجموعی ایکسپورٹ 895 ہزار ٹن ہوگئی۔واضح رہے کہ ایشیائی مارکیٹ میں جمعہ کے روز تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جو تین ہفتوں کی مسلسل گراوٹ کے بعد بہتری کی جانب گامزن ہیں۔ اس کی وجہ ایندھن کی بڑھتی ہوئی طلب اور اس توقع کو قرار دیا جا رہا ہے کہ امریکہ کے عالمی جوابی ٹیرف اپریل تک نافذ نہیں ہوں گے جس سے تجارتی جنگ سے بچنے کے لیے مزید وقت مل جائے گا۔

برینٹ فیوچر 23 سینٹ یا 0.

3 فیصد اضافے سے 75.25 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل 16 سینٹ یا 0.2 فیصد بڑھ کر 71.45 ڈالر فی بیرل پر جاپہنچا۔ہفتے کے دوران، برینٹ میں تقریباً 0.6 فیصد اور ڈبلیو ٹی آئی میں 0.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

انسٹا گرام نے ٹک ٹاک کیپ کٹ کے مقابلے میں صارفین کو اچھی خبر سنا دی

جنوری 2025 میں میٹا کی جانب سے ایک نئی ویڈیو ایڈیٹنگ ایپ انسٹا گرام صارفین کے لیے متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

ایڈیٹس نامی ایپ کو اب جاکر صارفین کے لیے پیش کر دیا گیا ہے اور اس کا مقصد ٹک ٹاک کی ایڈیٹنگ ایپ کیپ کٹ کو ٹکر دینا ہے۔اس نئی ایپ میں میٹا کی دیگر ایپس کے مقابلے میں زیادہ ایڈوانسڈ ایڈیٹنگ ٹولز صارفین کو دستیاب ہوں گے۔اس کا ان ایپ کیمرا صارفین کو 10 منٹ کی ویڈیو بنانے کا موقع فراہم کرے گا جسے بہترین کوالٹی کے ساتھ انسٹا گرام پر پوسٹ کرنا ممکن ہوگا۔

اس میں مختلف مقبول ایڈیٹنگ ایفیکٹس جیسے گرین اسکرین اور انسٹا گرام کی میوزک کیٹلاگ بھی دستیاب ہوگی۔میٹا کی جانب سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) پر مبنی فیچرز بھی اس نئی ایپ کا حصہ بنائے گئے ہیں۔ان میں سے ایک فیچر animate ہے جو صارفین کو ایک تصویر سے ویڈیو بنانے کی سہولت فراہم کرے گا۔دوسرا کٹ آؤٹس ہے جس کے ذریعے آپ کسی ویڈیو سے مخصوص افراد یا اشیا کو نکال سکیں گے۔

جنوری میں انسٹا گرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے تھریڈز پر ایک ویڈیو پوسٹ کرکے بتایا تھا کہ ایڈیٹس متعدد ٹولز پر مشتمل مفت ویڈیو ایڈیٹنگ ایپ ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس میں ایک ٹیب انسپائریشن کے لیے مختص ہے جبکہ دوسری ٹیب ابتدائی خیالات کی ٹریکنگ کرتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایپ کا معیاری کیمرا اچھی ویڈیوز ریکارڈ کرتا ہے اور وہاں آپ کو تمام ایڈیٹنگ ٹولز بھی دستیاب ہوتے ہیں۔

میٹا کی جانب سے انسٹا گرام سے متعلق چند مخصوص فیچرز بھی اس نئی ایپ کا حصہ بنائے گئے ہیں تاکہ ریلز ویڈیوز بنانے والے اسے لازمی استعمال کریں۔کمپنی کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ ایپ کا موجودہ ورژن ایڈیٹس کے لیے پہلا قدم ہے اور بہت جلد دیگر صارفین سے شراکت داری کرکے مزید فیچرز کو اس کا حصہ بنایا جائے گا۔یہ ایپ ایپل کے ایپ اسٹور اور گوگل پلے اسٹور میں دستیاب ہے۔

متعلقہ مضامین

  • انسٹا گرام نے ٹک ٹاک کیپ کٹ کے مقابلے میں صارفین کو اچھی خبر سنا دی
  • پاکستان کا ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارتی خسارہ بڑھ کر 8.467 ارب ڈالر ہو گیا
  • سوزوکی آلٹو کی قیمتوں میں اضافہ، فائلرز اور نان فائلرز کے لیے ٹیکس بڑھ گیا
  • ملک میں گرمی کی شدت میں اچانک اضافہ، درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔
  • سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
  • گندم ایکسپورٹ کی اجازت دی جائے، پنجاب کا وفاق سے مطالبہ
  • سوزوکی آلٹو کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا
  • چین کی بجلی پیدا کرنے کی نصب شدہ صلاحیت میں 14.6 فیصد اضافہ
  • سونے کی قیمت میں آج بھی ہوش ربا اضافہ، نرخ نئی بلندیوں پر پہنچ گئے
  • بارشوں سے صورتحال بہتر ‘ ’’ارسانے ‘‘ صوبوں کو پانی کی فراہمی بڑھادی