قال اللہ تعالیٰ وقال رسول اللہﷺ
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
جو لوگ اللہ اور اس کے رسولؐ کو اذیت دیتے ہیں ان پر دنیا اور آخرت میں اللہ نے لعنت فرمائی ہے اور اْن کے لیے رسوا کن عذاب مہیا کر دیا ہے۔ اور جو لوگ مومن مردوں اور عورتوں کو بے قصور اذیت دیتے ہیں اْنہوں نے ایک بڑے بہتان اور صریح گناہ کا وبال اپنے سر لے لیا ہے۔ اے نبیؐ، اپنی بیویوں اور بیٹیوں اور اہل ایمان کی عورتوں سے کہہ دو کہ اپنے اوپر اپنی چادروں کے پلو لٹکا لیا کریں یہ زیادہ مناسب طریقہ ہے تاکہ وہ پہچان لی جائیں اور نہ ستائی جائیں اللہ تعالیٰ غفور و رحیم ہے۔ (سورۃ الاحزاب:57تا59)
جن دو شخصوں کو دیکھ کر اللہ خوش ہوتے ہیں ان میں ایک وہ ہے جو سخت سردی کی رات میں اپنے بسترکو چھوڑ کر وضو کرکے نماز کے لیے کھڑا ہوتا ہے تو اللہ تعالیٰ فرشتوں سے پوچھتے ہیں: میرے اس بندے کو یہ تکلیف برداشت کرنے پر کس نے ابھارا؟ فرشتے کہتے ہیں آپ کی رحمت کی امید اور عذاب کے خوف نے۔ اللہ فرماتے ہیں جس چیز کا امیدوار ہے وہ اسے دی گئی، جس سے خائف ہے اس سے امن دیا۔ (الطبرانی)
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
عطا تارڑ اور بدر شہباز کی پی پی رہنما قمر کائرہ کی عیادت
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز وڑائچ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ کی عیادت کے لئے ان کے گھر گئے ۔وفاقی وزیر اطلاعات نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی طرف سے قمر زمان کائرہ کیلئے نیک تمنائوں کا پیغام پہنچایا اور ان کی خیریت دریافت کی دونوں رہنمائوں نے قمر زمان کائرہ کی مکمل صحت یابی کیلئے دعا کی اور ان کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا عطا اللہ تارڑ نے کہا قمر زمان کائرہ ملک کے مخلص سیاستدان اور جمہوری اقدار کے علمبردار ہیںقمر زمان کائرہ میرے لئے قابل احترام ہے، ہمارے خاندانوں کے درمیان دیرینہ تعلقات رہے ہیں عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ قمر زمان کائرہ کی مکمل شفایابی کے لئے دعا گو ہیں بدر شہباز وڑائچ نے کہا قمر زمان کائرہ نے ہمیشہ پاکستان کی سیاست میں مثبت کردار ادا کیا ہے ان کی صحت کے لئے پوری قوم دعا گو ہے واضح رہے قمر زمان کائرہ حال ہی میں دل کی سرجری کے بعد ہسپتال سے گھر منتقل ہو ئے ہیں۔