چین کی زیر صدارت اقوام متحدہ سلامتی کونسل اجلاس,وزیرخارجہ اسحاق ڈار شرکت کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
چین کی زیرصدارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار شرکت کریں گے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ سلامتی کونسل اجلاس "کثیر جہتی قابل عمل: اصلاحات اور عالمی طرز حکمرانی کو بہتر بنانے" کے حوالے سے منعقد ہو رہا ہے۔ چین نے اجلاس فروری 2025 کے لیے سلامتی کونسل کی اپنی گردشی صدارت میں طلب کیا ہے۔ اجلاس کی صدارت چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کریں گے۔
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار 18 فروری کو نیویارک روانہ ہوں گے۔ اسحاق ڈار دورہ امریکا میں اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطح اجلاس میں شریک ہوں گے۔اسحاق ڈاراجلاس میں شریک دیگرممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کریں گے۔ اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ان کی اقوام متحدہ کے سینئر حکام کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سلامتی کونسل اقوام متحدہ اسحاق ڈار کریں گے
پڑھیں:
اسرائیلی حملوں کی محض مذمت کافی نہیں، اسحاق ڈار
وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ دنیا کو اب اسرائیل کا راستہ روکنا ہو گا، سلامتی کونسل میں اصلاحات کی جانی چاہیں اور بطور ایٹمی طاقت پاکستان مسلم امہ کے ساتھ کھڑا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں کی محض مذمت کافی نہیں، اب ہمیں واضح لائحہ عمل اختیار کرنا ہو گا۔ عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا لبنان اور شام کے بعد قطر پر حملہ ناقابل قبول اور خلافِ توقع تھا۔ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی یقینی بنائی جائے، اسرائیلی اشتعال انگیزیوں سے واضح ہے کہ وہ ہرگز امن نہیں چاہتا۔ وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ دنیا کو اب اسرائیل کا راستہ روکنا ہو گا، سلامتی کونسل میں اصلاحات کی جانی چاہیں اور بطور ایٹمی طاقت پاکستان مسلم امہ کے ساتھ کھڑا ہے۔